ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 14.10.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1719658
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 14.10.2021

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی   اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ  ینی شفق : "چاوش اولو : ہم ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے "

شام میں PKK حملوں کے حوالے سے امریکہ اور روس کو سخت پیغام دینے والے وزیر خارجہ میولود  چاوش اولو نے کہا ، "امریکہ اور روس نے ہم سے اپنے وعدے پورے نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لیے جو بھی ضروری ہے کریں گے۔ چاوش اولو نے  کہا کہ انہیں شام میں ترک فوجیوں کی شہادت  سے متعلق امریکہ کا جو  تعزیتی پیغام ملا ہے   ٹی اس میں ذرہ بھر بھی  کوئی اخلاص کا پہلو موجود نہیں ہے۔

 

***روزنامہ سٹار: " روس کی  ترکی کو قدرتی گیس کی ترسیل  میں اضافہ "

روسی صدر ولادی میر پوتین  نے  کہا ہے کہ انہوں نے مختلف راستوں سے یورپ میں گیس کی ترسیل میں اضافہ کیا ہے اور اب  وہ  ترکی کے راستے ، بلیو اسٹریم روٹ ، ترک اسٹریم اور یوکرین کے ذریعے گیس کی ترسیل میں اضافہ کر رہے ہیں۔پوتین نے  کہا کہ اگر ہم سے گیس کی ترسیل مزید بڑھانے کے لیے کہا جائے تو ہم اسے بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔

 

***روزنامہ حریت: "ترکی سے نیپال کے لیے تعزیت کا پیغام"

ترکی نے نیپالی عوام اور حکومت کو بس حادثے  جس میں  32 افراد ہلاک ہوئے ہیں پر  تعزیت کا پیغام روانہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیپال کے موگو علاقے میں ہونے والے بس حادثے میں 32 افراد کے ہلاک ہونے  اور  17 افراد   کے زخمی ہ ہونے پر گہرا دکھ پہنچا ہے۔  ہم دوست نیپالی عوام اور حکومت کے لیے ، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

 

***روزنامہ  وطن  "پاکستان نے فرانس کو ترک کرتے ہوئے  ترکی  سے سمجھوتہ کرلیا"

عرب میڈیا    نے   ڈیفنس انڈسٹری کے صدر اسماعیل دیمرکے حوالے سے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ پاکستان نیول فورسز  نے فرانس کی جانب سے دباو ڈالے جانے کے باوجود  آبدوزوں کی ممرمت کو فرناس کی بجاءَ ترکی سے کروانے کو ترجیح دی ہے۔  

 

***روزنامہ خبر ترک : "مقامی ویکسین ترکوواک  جلد ہی  استعمال کرنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا"

وزیر صحت فخر الدین قوجہ  نے کہا ہے کہ ترکو واک فیز 3 کے ٹیسٹ جاری ہیں   اور اس ے جلد ہی  استعمال کرنے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں