ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 12.10.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1718295
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 12.10.2021

آج کے اہم  اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ  ینی شفق  "ایردوان : شام سےترکی پر دہشت گرد حملوں کے لیے ہمارے صبر کا پیمانہ  لبریز ہوچکا ہے "

کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک بیان میں ، صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  ترکی کے خلاف شام سے دہشت گردانہ حملوں   کو اب مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں پر تازہ حملے اور ترکی کی سرزمین پر حملوں سے اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

 

***روزنامہ حریت "سوئیلو : ہم تمام  علاقوں میں داخل ہو کر کاروائی کرنے کے مجاز ہیں "

وزیر داخلہ سلیمان سویئلو نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھے ہوئے  ہیں اور اس کا قلع قمع کررہے ہیں اور ہم تمام علاقوں میں داخل  ہو کر  اس کا مکمل طور پر خاتمہ کررہے ہیں۔

 

***روزنامہ اسٹار "مقامی طور پر تیار کیا گیا ، 5 ملین ڈالر ترکی  کی جیب میں "

HAVELSAN ٹیکنالوجی ریڈار انڈسٹری اینڈ ٹریڈ  کی جانب سے  مقامی ذرائع سے تیار کردہ ایکس رے سکیننگ ڈیوائس (HTR) ، کے نتیجے میں  ترکی  کو   5 ملین ڈالر کی بچت ہوئی ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک "آٹوموبائل میں برآمدات اور پیداوار دونوں میں اضافہ "

آٹوموٹو انڈسٹری ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال کے پہلے نو مہینوں میں آٹوموموبائل کی پیداوار پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8 فیصد بڑھ کر 921 ہزار 619 جبکہ برآمدات 9 فیصد اضافے کے ساتھ 671 ہزار 674 تک پہنچ گئی ہیں۔

 

***روزنامہ صباح "ٹرکش ائیر لائین  یورپ کی دوسری سب سے زیادہ پرواز کرنے والی کمپنی "

ٹرکش  ایئرلائنز (THY)   4اکتوبر سے 10 اکتوبر کے درمیان روزانہ  185 پروازوں سے یورپ کی دوسری بڑی فضائی کمپنی بن چکی ہے۔



متعللقہ خبریں