ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 11.10.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1717750
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 11.10.2021

    آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی   اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ وطن : "ترکی نے سبز ترقیاتی انقلاب کا آغاز"

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی نے پیرس کلائمیٹ معاہدے کی توثیق کرکے سبز ترقیاتی انقلاب کا آغاز کیا کردیا ہے۔ "ہر دوسرے مسئلے کی طرح ، ہمیں سبز ترقیاتی انقلاب کے لیے بھی  ترک  نوجوانوں کی حمایت حاصل ہے۔ صدر ایردوان نے کہا کہ  ، "جس طرح ترکی نے نئے قسم کے کورونا وائرس (کوویڈ 19) وبا کے دوران اپنے مضبوط صحت کے بنیادی ڈھانچے کی بدولت دوسرے ممالک سے اپنے آپ کو الگ کیا ہے ، اسی طرح ہم سبز ترقیاتی انقلاب کے ساتھ آب و ہوا کی تبدیلی کے عمل میں بھی وہی کامیابی حاصل کریں گے/

 

***ینی شفق:صدر ایردوان  افریقہ کے دور کادورہ کریں گے"

افریقی رہنماؤں کے ساتھ اپنی سفارتی آمد و رفت میں اضافہ کرنے کے مقصد کے لیے  صدر ایردوان افریقی  ممالک کے دورے روانہ ہو رہے ہیں۔  ایردوان کا دورہ 17 اکتوبر سے شروع ہوگا اور  اور 4 دن تک جاری رہے گا ، وہ اپنے دورے کے دائر کار میں انگولا ، نائیجیریا اور ٹوگو  جائیں گے۔  تیسرا ترکی افریقہ پارٹنر شپ سمٹ 17-18 دسمبر کو استنبول میں  منعقد ہوگی۔

 

***روزنامہ حریت: " ترکی کا   یمن میں بم حملے پر بیان"

وزارت خارجہ نے یمن کے عدن کے گورنر احمد حمید لاملاس کے قافلے پر بم حملے کی مذمت اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ بیان وزارتِ  خارجہ کی جانب سے  جاری کردہ بیان میں  کہا گیا ہے  بم سے لدی گاڑی کے ساتھ لاملاس کے قافلے پر حملے کے نتیجے میں بہت ست افراد کی ہلاکت پر  ترکی کو گہرا دکھ پہنچا ہے۔

 

***روزنامہ  صباح: "کان کنی کی صنعت سے برآمدات  کا ریکارڈ"

دنیا میں پیدا ہونے والی 90 معدنی اقسام میں سے 80 کے ترکی  میں موجود ہونے اور 650 اقسام کے سنگ مرمر کے مالک  ملک ترکی  نے  کان کنی کے شعبے میں برآمدات کا ریکارڈ توڑدیا ہے۔  کان کنی کی صنعت  میں  ماہ  ستمبر میں 584.3 ملین ڈالرکی برآمدات ہوئی ہیں  ۔اس طرح گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں برآمدات 39.1 فیصد میں اضافہ  ہوا ہے۔

 

***روزنامہ  خبر ترک: "فارمولہ 1 ترکی گراں پریہیجان خیز کیفیت کا حامل "

مرسڈیز ڈرائیور والٹیری بوٹاس نے فارمولا ون ورلڈ چیمپئن شپ میں سیزن کی 16 ویں ریس رولیکس ٹرکش گراں پری جیت لی۔ استنبول پارک میں  کے دوران  بارش کی وجہ سےڈرائیورز کو  وقتا فوقتا مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فارمولہ  ون کی تقریب  میں تقریبا 80  ہزار لوگوں نے شرکت کی  ۔  ٹرافی مرسڈیز کےفن لینڈ سے تعلق رکھنے والے  ڈرائیور والٹیری  نے ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپپیکر  مصطفیٰ شَن توپ  سے حاصل کی ۔



متعللقہ خبریں