ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

08.10.2021

1716823
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک ’’ترکی  کی جانب سے اسرائیل کی مذمت‘‘

ترک دفترِ خارجہ نے اسرائیلی عدالت کے یہودیوں کو مقبوضہ  مشرقی القدس  کے قدیم شہر میں واقع مسجد الاقصیٰ میں ’’خاموشی‘‘ سے عبادت کرنے کی منظوری دینے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔  بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم عالمی برادری سے اس غیر قانونی اور خطرناک فیصلے  اور مسجد الاقصی ٰ کے برخلاف اشتعال انگیز  کاروائیوں  کے برخلاف سخت رد عمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

روزنامہ حریت’’برطانیہ نے ترکی میں بائیون ٹیک ویکسین لگوانے  والوں کو  گھروں میں قرنطینہ  میں رہنے کے عمل درآمد کو ہٹا دیا ہے۔‘‘

برطانیہ نے ترکی  سمیت 37 ممالک سے  کورونا ویکسین کے پروگرام پر عمل درآمد کرنے والے   مسافروں کو اس ملک کو آنے کی اجازت دے دی ہے جس کے مطابق  برطانیہ  میں قبول کی جانےو الی کورونا ویکسین   کو ترکی میں لگوانے والے   دس روزہ ہوم قرنطینہ  سے مبرا ہوں گے۔  اس کے لیے  برطانیہ کا سفر کرنے سے14 روز  قبل آسڑا زینیکا، فائزر بائیون ٹیک، ماڈرنا اور جانسن   ویکسین میں سے کسی ایک کی دو خوراکوں کو  لگوانا   لازمی ہے۔

روزنامہ ینی شفق’’ٹرکو واک  کو تیسری خوراک کے طور پر اجازت مل گئی ‘‘

ترکی  ادویات و طبی آلات  کے ادارے   نے مقامی ویکسین   ٹرکو واک  کی راپیل خوراک  کے طور پر  استعمال  کیے جانے کی  منظوری دے دی ہے۔  سینوواک کی دو خوارکیں لگوانے والے افراد   کو کل سے تیسری خوراک کے طور پر ٹرکو واک ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ یہ عمل تیسرے مرحلے کےآزمائشی امور کے ساتھ ساتھ  جاری رہے گا۔

روزنامہ  سٹار ’’ترکی سے  دوست ملک  میں وسیع پیمانے کی سرمایہ کاری ‘‘

قازقستان   نے امسال کے پہلے عشرے میں  اس ملک میں براہ راست  غیر ملکی سرمایہ کاری  کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔ ترکی ، امریکہ اور سویٹزرلینڈ کے بعد قازقستان میں سرمایہ کاری میں  سب سے زیادہ اضافہ کرنے والا تیسرا ملک ہے۔

روزنامہ صباح’’ہیو گو  باس ترکی میں اپنی پیداوار میں اضافہ کرے گا‘‘

کورونا وبا  کے بعد  مغربی فرموں  کے لیے ناقابل تسخیر مال کی ترسیل کرنے والے   ملک کی حیثیت  حاصل کرنے والے ترکی نے  اوپر تلے دنیا کے  نمایاں ممالک سے سرمائے    کی آمد کے ساتھ توجہ حاصل کرنی شروع کر لی ہے۔  حال ہی میں جرمن  فیشن  فرم ہیوگو باس  نے ترکی میں  سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے،  اس کی ترکی میں فرموں میں آئندہ برس ایک ہزار  افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائینگے۔

 



متعللقہ خبریں