ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

07.09.2021

1703990
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ خبر  ترک "صدر ایردوان کا  بیان "

صدر رجب طیب ایردوان نے  کل شام کابینہ کے اجلاس کے بعد ملکی معیشت کی پیش رفت  پر اپنے جائزے پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ "ہماری معیشت  تسلسل سے ترقی کر رہی ہے۔ گزشتہ   سال  کے اختتام پر 93٫3 ارب ڈالر   ہونے والے ہمارے خزانے   ذخائر  27 اگست کے مطابق 118 ارب ڈالر تک بڑھ گئے ہیں۔

روزنامہ حریت" نائب وزیر داخلہ  چاتاکلی کی جانب سے افغان  مہاجرین   کے  ریلوں   کے حوالے سے بیان"

نائب وزیر  خارجہ و وزارت کے ترجمان  اسماعیل چاتاکلی  نے کل پریس  کانفرس  میں بتایا  ہے کہ افغانستان   سے ترکی   آنے والے غیر قانونی   مہاجرین کی تعداد میں  گزشتہ چند سالوں کے مقابلے میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے،     اور اب چند ماہ سے اس  میں مزید تیزی کا مشاہدہ ہوا ہے۔ لیکن یہ کہنا غلط ہو گا کہ ہماری ملک سرحدوں پر  افغان مہاجرین کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔

روزنامہ سٹار" ترکی کی اسپین کو برآمدات ریکارڈ سطح تک پہنچ  گئی"

ترکی کی ماہ اگست میں اسپین کو برآمدات  ماہانہ  طور پر   ایک ریکارڈ   سطح  تک پہنچ گئی ہیں،  ترکی  کی اس ملک کو گزشتہ ماہ  برآمدات گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں 45٫7 فیصد کے اضافے سے 807 ملین ڈالر تک رہی ہیں۔

روزنامہ وطن "ترک ہوائی فرم یومیہ 1297 پروازوں کے ساتھ  خطہ یورپ میں دوسرے نمبر پر "

یورپی  ہوائی سیر و سفر سیکیورٹی   تنظیم  یورو کنٹرول     کے 30 اگست  تا 5 ستمبر کے درمیان فضائی آمدورفت کے  اعداد و شمار کے مطابق  ترک ہوائی فرم   یومیہ 1 ہزار 297   پروازوں  کے ساتھ  یورپ میں دوسرے نمبر رہی ہے۔

روزنامہ صباح" براق یلماز فرانس میں مہینے کا بہترین کھلاڑی"

ترک قومی فٹ بالر براق یلماز  کو فرانس میں  شہرت  ملنے کا عمل جاری ہے،  36 سالہ  کھلاڑی    کو لیلے کلب میں مہینے کا  کھلاڑی  منتخب کیا  گیا ہے۔ یلماز نے ماہ اگست میں ایک گول اسکور کیا اور ایک گول  کے لیے معاونت کا کردار ادا کیا۔

 

 



متعللقہ خبریں