ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 06.09.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1703220
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 06.09.2021

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی   اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ  صباح : "وزارتِ قومی دفاع : یکم جنوری سے  ، 1865 دہشت گردوں کا قلع ومع کردیا گیا "

قومی وزارت  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  "ایک ماہ میں 22 ملکی اور سرحد پار آپریشن کیے گئے۔ 24 جولائی 2015 سے اب تک 18،455 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا  ،  اور اس طرح  24 جولائی سے  اب تک 1855 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ  حریت:"امسال  143 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیے "

وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ قائل کرنے کی کوششوں کے نتیجے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK سے فرار ہونے والے تنظیم کے ایک اور رکن نے سیکورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ، اس طرح اس سال ہتھیار ڈالنے والے تنظیم کے ارکان کی تعداد 143 ہو گئی۔

 

***روزنامہ اسٹار: "ترکی نے 8 ماہ میں 12.5 بلین ڈالر کی اپنے ہمسایہ ممالک کو برآمدات کیں"

اس سال کے جنوری سے اگست کے عرصے میں ترکی کی اپنے پڑوسی ممالک بلغاریہ ، ایران ، عراق ، جارجیا ، شام اور یونان کو برآمدات پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 34.5 فیصد بڑھ گئیں اور 12.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

 

***روزنامہ خبر ترک : "'فلیش میموری' کو امریکہ سے ایک اور ایوارڈ ملا"

درویش زیم کی ہدایت کاری میں بننے والی 'فلیش میموری' نے نیو یارک ، امریکہ میں منعقدہ نیو یارک انڈیپڈینٹ سنیما ایوارڈز میں 'بہترین بین الاقوامی فلم' کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

 

***روزنامہ  وطن : "والی بال کی قومی ٹیم  یورپی چیمپئن شپ میں 3تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب "

قومی  والی بال ٹیم نے یورپی چیمپئن شپ کے تیسرے میچ میں نارتھ مقدونیہ کو 3-0 سے شکست دے  تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں