ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

03.09.2021

1701976
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت’’وزیر چاوش اولو کا کابل ہوائی اڈے کے بارے میں  بیان‘‘

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کل اپنے بیان میں کہا ہے کہ کابل ہوائی اڈے  کا نظم و نسق سنبھالنے کے بارے میں طالبان اور بعض ممالک   نے ہم سے تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جن کا ہم جائزہ لے رہے ہیں۔  ہر کس کے  لیے تسلی بخش ہونے والی سیکیورٹی کا قیام لازمی ہے، ہم نے اس  نظریے کو طالبان تک پہنچا دیا ہے۔

روزنامہ صباح’’عمر چیلک  کا  مہاجرین کے ریلوں کے بر خلاف عالمی رائے عامہ کوانتباہ‘‘

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے  کل افغانستان  کی تازہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے  ممکنہ مہاجرین  کے ریلوں کے پیش نظر عالمی برادری کو خبردار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ترکی مزید مہاجرین   کا بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتا۔

روزنامہ سٹار’’  شیخ محمد: فنی تعاون کے معاملے پر ترکی کے ہمراہ  کام کررہے ہی‘‘      

قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الا ثانی کا کہنا ہے کہ کابل ہوائی اڈے پر  فلائٹ آپریشن کی بحالی ے لیے ہم ترکی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

روزنامہ ینی شفق’’برآمدات کے اعداد و شمار کا اعلان‘‘

وزیرِ تجارت مہمت مُش  نے ماہ اگست میں برآمدات کے گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں تقریباً 52 فیصد کے  اضافے سے  18.9 ارب ڈالر تک  پہنچنے کی توضیح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان  رقوم کے ساتھ  ہم  نے ماہ اگست میں بلند ترین سطح پر برآمدات  سر انجام  دی ہیں۔ علاوہ ازیں  گزشتہ 12 ماہ میں ہماری  مجموعی برآمدات 207.5 ارب ڈالر تک رہی ہیں  جو کہ جمہوریہ ترکی کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔

روزنامہ خبر ترک ’’سولہ ماہ بعد  کش اداسی بندر گاہ پر پہلے کروز بحری جہاز نے لنگر ڈالے ہیں‘‘

کورونا وبا  کے باعث  دئے گئے وقفے کے بعد ترک ضلع آئدن کی تحصیل  کش اداسی  ایجین پورٹ  نے پہلی کروز کی میزبانی کی ہے۔ بہاما پرچم بردار ’’بلیو سفائر‘‘ نامی اس  بحری جہاز پر سوار  ساڑھے 4 سو مسافر وں کہ جن کی اکثریت روسی سیاحوں پر مشتمل ہے کا لوک رقص کی ہمراہی میں استقبال کیا گیا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں