ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 02.09.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1701415
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 02.09.2021

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی   اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں ۔ 

***روزنامہ حریت: "صدر ایردوان : ہم دنیا کی دوسری تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت بن گئے ہیں"
صدر رجب طیبایردوان  نے کل اپنے بیان میں ترکی کی معیشت کو دوسری سہ ماہی میں 21.7 فیصد بڑھنے کی یاد دلاتے ہوئے کہا کہ ترکی دنیا کی دوسری تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے۔

***روزنامہ صباح :  "چاوش اولو ن کی سربیا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر  ڈاچیچ  سے ملاقات "
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے سربیا کے دورے کے دوران  قومی اسمبلی کی اسپیکر ایویکا ڈاچچ سے ملاقات کی۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں ، چاوش اولو نے کہا ، "ہم نے اپنی دوست اور  سربیا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر  آئیویکا ڈاچچ  سے ملاقات کی ہے ۔ ہم اپنے تعلقات کی پارلیمانی جہت کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔"
***روزنامہ  وطن : "آقار : ترک فوجی  عالمی امن کی خدمت کررہے ہیں "
وزیر قومی دفاع حلوصی آقار  نے افغانستان سے ترک فوجیوں کے  انخلاء کے حوالے سے ایک بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترک فوجیوں نے  افغانستان  اور دنیا کے دیگر مقامات پر  خدمات انجام دی ہیں اور اپنے آباؤ اجداد اور شاندار تاریخ کی روایات کا خیال رکھتے ہوئے اپنے فرائض کامیابی سے انجام دے دیے  اور  افغان عوام کے دل جیتے ہیں۔ 

***روزنامہ خبر ترک : "استنبول ہوائی اڈہ یورپ کا موثر ترین ہوائی اڈہ' منتخب "
ایئر کی آمدو رفت کے زمرے میں  "یورپ کا سب سے موثر ایئرپورٹ قرار دیا ہے۔

***روزنامہ سٹار: "ترکی دنیا کے 10 بہترین ممالک میں شامل ہے"
ترکی  جہاں  گذشتہ سال 2500 میگاواٹ پن بجلی کیو شامل کیا گیا ، دنیا کے ان دس ممالک میں شامل ہے جو اس شعبے میں سب سے زیادہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ جولائی کے اختتام تک ، ترکی کی پن بجلی سے حاصل کردہ  بجلی 31،436 میگاواٹ تک پہنچ گئی۔
 



متعللقہ خبریں