اخبارات کی جھلکیاں

01.09.21

1700640
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ حریت  کے مطابق،صدر رجب طیب ایردوان نے  استنبول میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ  ترکی ڈرون ٹیکنالوجی کی صلاحیتیوں پر خود انحصار ہو چکا ہے ،اب ہمیں کسی کے آگے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں بلکہ ہم دیگر ممالک کی دفاعی ضروریات پورا کرنے  کے قابل بن چکے ہیں۔ ترک ڈرونز اس وقت آذربائیجان اور لیبیا کے پاس ہیں  اس کے  بعد ترکی خود انحصاری کی منازل طے کرتا رہے گا۔

 

 روزنامہ صباح کا لکھنا ہے کہ آذربائیجان،قطر،یوکرین اور تیونس سمیت پولینڈ کے بعد  اب عراق بھِی ترک ڈرونز میں  دلچسپی لے رہا ہے۔ عراقی وزیر دفاع جمعہ عناد نے کہا ہے کہ ہم  ٹی بی 2،ٹی 129 اتاق ہیلی کاپٹر اور دیگر جدید اسلحے کو خریدنے میں دلچسپی رکھتے  ہیں۔

 

 روزنامہ اسٹار نے خبر دی ہے کہ ترک پٹرولیئم کارپوریشن  نےسوشل میڈیا پر خبر دی ہے کہ  ساکاریہ گیس فیلڈ میں واقع ترکالی 2 نامی کنویں  سے گیس  کے بہاو کے تجربے میں کامیابی حاصل کی  گئی ہے۔

 

روزنامہ ینی شفق کا لکھنا ہے کہ ریڑھ کی ہڈی کےعلاج کی غرض سے جرمنی،امریکہ اور دیگر ممالک کی خاک چھاننے کے بعد  13 سالہ برطانوی رقاصہ اولیویا بکلی  نے ترک معالجوں سے رجوع کیا ۔ ترکی میں آپریشن کےلیے آنے والی رقاصہ  پر امید ہے کہ وہ اب اسپتال سے رقص کرتے ہوئے باہر نکلے گی ۔

 

 روزنامہ خبر ترک کے مطابق،  خواتین والی بال یورپی چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں  ترک ٹیم   پولینڈ کو صفر کے مقابلے میں تین سیٹس سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔  سیمی فائنل اب 3 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

 

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں