اخبارات کی جھلکیاں

28.07.21

1681364
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ اسٹار کا لکھنا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے انگولا کے صدر جاو مانویل گونسالویس  کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تجارتی حجم انتہائی کم ہے جس کا تناسب 176 ملین ڈالرز ہے لہذا ہمارا ہدف ہے کہ اس تجارتی حجم کو 500ملین ڈالر تک بڑھایا جائے۔

 

روزنامہ ینی شفق کا کہنا ہے کہ  عالمی ذرائع ابلاغ میں ترک ڈرونز کی کامیابی کا حوالہ دیا جا رہا ہے۔امریکی فوربس جریدے نے ڈرونز کے حوالے سے ترکی کی برآمداتی منڈی کوقابل توجہ قرار دیتےہوئے لکھا ہے کہ  ترک ڈرونز  نیٹو کے رکن ممالک اور دیگر یورپی ملکوں میں خریدار حاصل کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ وطن  نے خبر دی ہے کہ  ضلع وان کے گورنر مہمد امین بلمیز نے مہاجرین کی آمد میں اضافے پر  295 کلومیٹر طویل ترک۔ایران سرحد پرغیرقانونی ہجرت کو روکنے،اسمگلنگ کی روک تھام اور دہشت گردوں کے خلاف اقدام کے طور پر دیوار چنوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

روزنامہ حریت کے مطابق، ضع غازی آنتیپ سے متصل شامی سرحد  کے قریب واقع قار قامش نامی قصبے  میں ایک پانی کا 3700سالہ تھرمس بازیافت کیا گیا ہے جس پر مسکرانے والی اموجی بھی کندہ ہے۔بتایا گیا ہےکہ یہ دنیا کی پہلی اموجی ہو سکتی ہے۔

 

روزنامہ صباح نے لکھا ہے کہ  انطالیہ میں 17 تا 25 جولائی کےدرمیان  روس سے دو لاکھ 356 ،جرمنی سے 76 ہزار 152 ،یوکرین سے 68 ہزار 663،پولینڈ سے 28 ہزار 898 اور قازقستان سے 15 ہزار 917  سمیت مجموعی طور پر مختلف ممالک سے 5 لاکھ 62 ہزار 907 غیر ملکی سیاح آئے ہیں۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں