ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 26.07.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1680190
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 26.07.2021

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی  اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

روزنامہ صباح: "قابل تجدید توانائی کے ذرائع میں ترکی یورپ کا پانچواں بڑا  ملک "

ماحولیات اور شہری آبادی کےامور کے  وزیر مراد کرم نے کہا ہے کہ  قابل تجدید توانائی کے ذرائع میں  ترکی دنیا کا 12 واں اور یورپ کا 5 واں  بڑا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ترکی قابل تجدید توانائی سے متعلق نصب شدہ  تنصیبات سے  52 فیصد پورا کرتا ہے ، کرم نے کہا ، "ہم اپنی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو بڑھانے اور اگلے 10 سالوں میں ہر سال 10 گیگا واٹ ہوا اور شمسی توانائی حاصل کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ حریت : "مقامی  ویکسین سال کے آخر تک بڑے پیمانے پر استعمال کے لئے تیار ہوجائے گی"

وائرس جیسےپارٹیکل (وی ایل پی) میں مقامی  کوویڈ -19 ویکسین ریسرچ کے  فیز 1 اور فیز 2 مراحل مکمل ہوچکے ہیں اور رضاکاروں میں اب تک اس کے کوئی مضر اثرات دیکھنے میں نہیں آئے ہیں۔ اس مقامی ویکسین کی تیاری  اور استعمال  کو  اس  سال کے آخر تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔علاوہ ازیں مختلف اقسام کے خلاف VLP پر مبنی مقامی  ویکسین کی تاثیر سے متعلق ریسرچ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

روزنامہ ینی شفق : "سیاحت کے شعبے میں مسکراتے ہوئے چہرے"

روس ، جرمنی اور فرانس  کی جانب سے  سفری پابندیوں کو ختم کرنے کے علاوہ ، یکم جولائی اور عید الاضحی کی تعطیلات سے ترکی میں حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں  جس سے سیاحت کے شعبے کو خوب فروغ حاصل ہوا ہے۔ ان تعطیلات  میں لاکھوں افراد  نے ساحلی علاقوں کا رخ اختیار کیا  جبکہ  صحت سے متعلق سیاحوں کی آمد بھی بڑے پیمانے پر دیکھی گئی۔ اس سال سیاحت کے شعبے میں  2019 کے اعداد و شمار کے مقابلے میں بڑے پیمانے پر آمد دیکھی گئی۔ اسی دوران 50 سے زاہد ممالک کے سیاح ترکی تشریف لائے ۔

روزنامہ اسٹار: "مقامی  طور پر تیار پرواز کرنےوالی کار کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا "

 فلائنگ کار ، جس میں سےمقامی  ٹکنالوجی کمپنی سوفٹ ٹیک ، سرمایہ کار اور ڈویلپرکے طور پر کام کررہی ہے  نے اپنی پہلی پروٹو ٹائپ کے ساتھ ٹیسٹ فلائٹ مکمل کرلی ہے۔ الیکٹرک اور 100 فیصد آٹومیٹک کار میں ایک مسافر کے ساتھ50  کلومیٹرسفر طے کیا جائے گا  اور سن 2025 میں یہ کار  استنبول کے آسمانوں پر اڑتی ہوئی دکھائی  دے گی۔

 

روزنامہ وطن: " خواتین کی  قومی والی بال ٹیم  کا  زبردست آغاز"

2020 ٹوکیو اولمپکس میں گروپ بی میں مقابلہ کرنے والی خواتین کی قومی والی بال ٹیم نے چین کو 3-0 کےمقابلے  میں شکست سے دوچار کرتے ہوئے زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان نے اولمپک چیمپئن کو شکست دینے والے شہریوں کو مبارکباد پیش کی۔ قومی والی بال ٹیم کے اس گروپ میں  چین کے ساتھ ساتھ امریکہ ، ارجنٹائن ، اٹلی اور روس شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں