ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

28.06.2021

1666033
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق ’’قدم بہ قدم معمولاتِ زندگی کی  بحالی‘‘

یکم جولائی  سے شروع ہونے  والی معمولاتِ زندگی کی بحالی کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔  دفترِداخلہ سے جاری کردہ   سرکلر کے مطابق تمام تر کاروباری مراکز اور سینما گھروں میں  سرگرمیاں بحال ہو رہی ہیں،  سرکاری دفاتر میں معمول کے اوقات کار کو واپسی ہو رہی ہے۔  ریستورانوں  میں  گاہکوں کی تعداد میں حد بندی اور شادی گھروں میں  مہمانوں کی تعداد اور  کھانے  پینے  کے حوالے سے پابندیوں کو ہٹایا جا رہا ہے۔  اب میلے، کانسرٹ، پکنک اور دیگر سرگرمیوں کی اجازت ہو گی۔

روزنامہ خبر ترک ’’بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر  کی دریافت کسی بھی وقت  ہوسکتی  ہے‘‘

وزیرِ توانائی قدرتی وسائل  فاتح دونمیز  نے اطلاع دی ہے کہ قدرتی گیس کی تلاش کے لیے رواں سال کے اندر  اور اگر ممکن نہ بن سکا تو آئندہ برس کی پہلی سہہ ماہی میں بحیرہ اسود  میں مزید گیس کا  کھوج لگانے  کی کاروائیاں کی جا سکتی ہیں۔  بحیرہ اسود کے اس اعتبار سے  اہم سطح کی استعداد کے مالک ہونے  کی وضاحت کرنے والے دونمیز  نے بتایا کہ ’’اگر موجودہ اعداد و شمار کی  طرح  کے   نتائج  کا تعین ہوا تو پھر شمال مغربی   میدان میں  بھی  قدرتی وسائل تلاش کرنے کا موقع حاصل ہو جائیگا۔

روزنامہ حریت’’ترکی میں ڈیجیٹل مارکیٹ  قانون   کا نفاذ ‘‘

ترکی میں  ڈیجیٹل مارکیٹ  قانون کی تیاری پر کام  جاری ہے، نئے عمل درآمد کو 2022 کی  پہلی ششماہی  تک  لاگو کرنے کا  ہدف مقرر کیا گیا ہے۔  اس  قانون کے صارفین اور فروخت کنندگان  کے تحفظ پر مبنی ایک قانون  ہونے کی توضیح کرنے والے رقابت ادارے کے صدر  بیرول کھیولے   نے بتایا کہ  ہم اس معاملے میں یورپی یونین پارلیمنٹ اور جرمنی کے بعد  اوّل ہوں  گے۔

روزنامہ صباح ’’امریکی فرموں کی شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں دلچسپی میں  اضافہ‘‘

امریکان ٹرکش بزنس ڈویلپمنٹ  کونسل کے اعزازی چیئر مین  اعور ترزی اولو  کا کہنا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان اور امریکی صدر جو بائڈن کی برسلز میں ملاقات کے بعد  ترکی  سے  امریکہ کو برآمدات میں سرعت سے اضافہ ہوا ہے۔ ترزی اولو  نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ   سے امریکہ کو  تجارتی سرگرمیاں با آسانی کر سکنے  اور امریکہ کی  نامور فرموں   کے اس ملک میں دفاتر کھولنے  کی وضاحت کی ہے۔

روزنامہ سٹار’’ گوبیک لی تپے  دنیا  بھر میں مزید شہرت کے حامل ایک مقام کی حیثیت حاصل کرے گا‘‘

اقوام ِ متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکو   کی عالمی ورثوں کی فہرست میں شامل دنیا کے معلوم  قدیم ترین  رہائشی مقام گوبیک لی تپے کے جوار میں  اہم مقامات کی موجودگی کا کھوج لگایا گیا ہے۔  اس علاقے کے ارد گرد  کے ایک سو مربع کلو میٹر کےرقبے میں    11 مختلف مقامات پر کھدائیوں کا کام مکمل ہونے کے قریب ہے۔  ماہ ستمبر میں  اس علاقے  کا تعارف کرایا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں