ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 23.06.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1663201
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 23.06.2021

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی  اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

*** روزنامہ اسٹار "مقامی ویکسین کے نام کا اعلان کردیا گیا "

صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی میں مقامی طور پر تیار کرد ویکسین  کے بارے میں اپنے خِالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ   نئی قسم کی کورونویرس (کوویڈ ۔19) ویکسین کے ساتھ ایک نئے دور کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں  اورمقامی طور پر تیار کردہ اس ویکسین کو  ترکو واک کا نام دے دیا گیا ہے۔

 

روزنامہ صباح  "صدر ایردوان  کی جانب سے  ویکسین لگوانے کا پیغام "

***صدر ایردوان نے قطر اکنامک فورم میں اپنے خطاب میں کہا ، "85 غریب ممالک کو ویکسین  حاصل کرنے  تک کی رسائی نہیں ہے۔ تمام ممالک کو ویکسین اور ادویات منصفانہ طور پر مہیا کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ  ترکی کی مقامی  ویکسین پوری انسانیت کے لئے ویکسین ہوگی۔

 

***روزنامہ حریت:یورپی یونین  کا  ترکی  سے  متعلق  بیان"

یوروپی کمیشن کے صدر اروسولا وان دیر لیین نے کہا کہ یورپی یونین (EU) کو ترکی کے ساتھ اپنے تارکین وطن معاہدے کی تجدید کرنی چاہئے۔

 

***روزنامہ خبر ترک : "امریکی تکنیکی وفد ترکی آئے گا"

امریکی محکمہ دفاع سے فنی وفدکل ترکی آتے ہوئے افغانستان کے  حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کرے گا۔

 

***روزنامہ ینی شفق :  "اس سال سیاحوں کی تعداد 20 ملین سے تجاوز کر جائے گی"

سیاحت کے شعبے کے نمائندوں نے بتایا کہ اٹھائے گئے اقدامات اور فیصلوں کے بعد ترکی کے ساحلوں کی بہت زیادہ مانگ ہے اور وہاں ہر ممکن تحفظات اور سیکورٹی کا خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے۔ روس کی جانب سے پروازوں کی اجازت دینے کے فیصلے کے بعد پہلے دن سے ہوائی ٹریفک میں 30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ پچھلے سال 16 ملین سیاح آئے تھے ، اس سال کی توقع 20 ملین ہے جسے با آسانی حاصل کرلیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں