ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 21.06.2021

ترک ذرائٰ ابلاغ

1661889
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 21.06.2021

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی  اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

روزنامہ اسٹار "ایردوان : مہاجرین اور پناہ گزینوں کو ہجرت کرنے پر مجبور کرنے والی وجوہات کو ختم کرنا ضروری ہے"

صدر رجب طیب ایردوان نے عالمی یوم پناہ گزین کے موقع پر دیے گئے  اپنے پیغام میں کہا ، : مہاجرین اور پناہ گزینوں کو ہجرت کرنے پر مجبور کرنے والی وجوہات ، تنازعات اور عدم استحکام کو ختم کرنے کی ضرورت ہےتاکہ  پناہ گزین  اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکیں۔

 

روزنامہ حریت : " چاوش اولو کا یونان کو پیغام "

یونانی وزیر خارجہ نیکوس ڈینڈیس کےاس  بیان جس میں انہوں نے  ترکی کی جارحیت کو بطور ہتھیار استعمال کیا ہےپر ترکی کے  وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے اپنے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے  اور کہا ہے کہ یونان کو اشتعال انگیزی ، اشتعال انگیز اقدامات اور اشتعال انگیزی ترک کرنی چاہئے۔

 

 

روزنامہ خبر ترک  "یوکرائن کے وزیر خارجہ نے  اپنے شہریوں کو انطالیہ چھٹیاں گزارنے کی دعوت دی ہے"

یوکرائن کے وزیر خارجہ دمترو کولیبا نے یوکرائن کے باشندوں کو  اپنی چھٹیاں انطالیہ گزارنے کی دعوت دی ہے ۔ کولیبا  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ"یوکرائنی سیاح نہ صرف خوبصورت سمندر سے لطف اندوز ہوں گے ، بلکہ انہیں ترکی کی قدیم تاریخ کے بارے میں بھی جاننے کا موقع ملے گا۔

 

روزنامہ صباح "سفر کی اجازت سے روسی پُرجوش"

روس نے وبائی مرض کی وجہ سے ترکی جانے پر لگائی جانے والی پابندیوں کو ختم کرنے کے اعلان پر روسی  باشندوں میں ترکی کی سیاحت  کی اجزات پر بڑی خوشی محسوس کی جا رہی ہے۔ روس کی  ٹور کمپنیوں کی ویب سائٹس کو رش ہونے کی وجہ سے   1 گھنٹے بعد  بند کردیاگیا ۔ توقع ہے کہ 5 ماہ میں 7 لاکھ روسی سیاح ہمارترکی تشریف لائیں گے۔

 

روزنامہ ینی  شفق "لی فگارو اخبار نے اپنے قارئین کو ترکی مدعو کیا"

فرانسیسی اخبار لی فگارو نے "ترکی جانے کی 5 وجوہات" کے عنوان سے ایک مضمون شائع کیا۔ اس مضمون میں جہاں ترکی میں جانے کے لئے جگہوں کی سفارش کی گئی ہے ، وہاں گیوبکلی تپے ، بودرم ، موعلا ، شاکرین  مسجد ، ایسٹرن ایکسپریس اور کچھ مشہور کباب شاپس کا ذکر کرتے ہوئے  ان مقامات کا رخ کرنے  کی ترغیب دی ہے۔



متعللقہ خبریں