ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 14.06.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1657428
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 14.06.2021

 ترکی کے آج کے اہم  اخبارات کی اہم خبروں خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ ینی شفق :  "ایردوان: ہم پی کے کے / وائی پی جی سے ہسپتال پر حملے کا محاسبہ کریں گے۔"

نیٹو سربراہ اجلاس کے لئے بیلجیم کے دارالحکومت برسلز روانہ ہونے سے  قبل صدر رجب طیب ایردوان نے پریس کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم پی کے کے / وائی پی جی کے آفرین کے اسپتال پر کیے گئے حملے کے بارے میں کہاکہ  "دہشت گرد تنظیم کا ہسپتال پر حملے کا حساب پوچھ جائے گا۔ یہ پی کے کے / وائی پی جی کی غداری اور سفاکانہ حرکت۔ "ہمارے ملک میں بے گناہوں ، شام میں عام شہریوں ، اور عراق میں ہمارے کرد بھائیوں کو قتل کرنے والے ان دہشت گردوں سے ان کے بہائے گئے ہر خون کے قطرے کا حساب پوچھا جائے گا۔

 

***روزنامہ حریت : ترک مسلح افواج کا تل رفات میں میں دہشت گرد تنظیم کو بھاری دھچکا"

آفرین کے اسپتال پر پی کے کے / وائی پی جی کے حملے کے بعد ترک فوجیوں نے  تل رفات میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو آگ لگا دی۔ کاروائی کے دوران  3 نام نہادسرغناوں  کو ہلاک اور زیر استعمال  عمارتوں اور ٹھکانوں  کو تباہ کردیا گیا ، اور بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو بھی ہلاک کردیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ صباح "آقار کالیبیا سے  متعلق  پیغام: دنیا کو نہیں بھولنا چاہئے"

لیبیا کے اپنے دورے کے دوران ، وزیر قومی دفاع حلوصی آقار  نے کہا کہ ہفتر  نے  لیبیا ملٹری اکیڈمی کے طلباء کا قتل عام کیا اور سیکڑوں افراد کو اجتماعی قبروں میں دفن کردیا۔ہلاک ہونے والے افراد کے  اہل خانہ سخت پریشانی میں مبتلا ہیں  دنیا کو اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 

***روزنامہ اسٹار " ترکی کے ڈرانز  کا مقابلہ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے"

جرمن دفاع اور اسٹریٹجک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے لیفٹیننٹ کرنل مائیکل کارل نے  بالائی قارا باغ آذڑبائیجان میں  ترک ڈرانز کے مقابلے میں ان کے ملک کے پاس مقابلہ کرنے کی اہلیت موجود نہ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک  "فرنیچر ، کاغذ اور جنگل سے متعلق مصنوعات کے شعبے کی برآمدات میں 28 فیصد اضافہ "

سن   2020کے پہلے پانچ ماہ  کے دوران ترکی کے فرنیچر ، کاغذ اور جنگل کی مصنوعات کی برآمدات میں 28 فیصد کا اضافہ ہوا  ہے اور یہ رقم جو 2.6 بلین ڈالر تک پہنچ گی ہے  جبکہ اس میں فرنیچر کے شعبے میں  1.6 بلین ڈالرکا حصہ ہے  اور اور پانچ  ممالک جن میں جرمنی ، امریکہ ، فرانس ، اسرائیل اور عراق شامل ہیں کو فرنیچر کی برآمدات کی گئی ہیں۔  



متعللقہ خبریں