ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 10.06.2021

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 10.06.2021

1655364
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 10.06.2021

روزنامہ صباح: " ترکی اور کرغزستان کی طرف سے فیتو کے خلاف جدوجہد میں باہمی تعاون کا پیغام" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کرغستان کے صدر صادر جاپاروف  کے ساتھ دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم نے، فیتو دہشت گرد تنظیم سمیت دہشت گرد تنظیموں  کے خلاف جدوجہد پر بات چیت کی۔ ہم فیتو دہشت گرد تنظیم کے ترکی اور کرغستان دونوں ملکوں کی قومی سلامتی کے لئے خطرہ  ہونے کے بارے میں ہم فکر ہیں۔ صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم شانہ بشانہ جدوجہد سے اس خطرے پر قابو پا ئیں گے۔

  • روزنامہ حریت: " امریکہ ترکی کے ساتھ تعاون کا خواہش مند ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ امریکہ صرف لیبیا اور شام کے مسائل میں ہی نہیں بحیرہ روم سے بحیرہ اسود اور کاکیشیا تک متعدد مسائل میں ترکی کے ساتھ تعاون کرنے کا خواہش مند ہے۔ ائیر ڈیفنس سسٹموں کی فراہمی کے بارے میں متبادلات کی موجودگی پر زور دیتے ہوئے چاوش اولو نے کہا ہے کہ اگر امریکہ ہمیں پیٹریاٹ کے معاملے میں ضمانت نہیں دیتا تو ہم اپنے دیگر اتحادیوں سے بھی یہ سسٹم حاصل کر سکتے ہیں۔ 
  •  
  • روزنامہ اسٹار : " PKK/YPG کو فراہم کی جانے والے امداد ایک بڑا مسئلہ ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ امریکی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والے ایک کالم میں کہا گیا ہے کہ شام کے شمال میں موجود علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPGکے ساتھ تعاون ترکی کے ساتھ تعلقات میں بڑے پیمانے کے مسائل پیدا کر رہا ہے۔ کالم میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کا، PKK/YPG کے ساتھ غلط ساجھے داری کے معاملے میں، نیٹو اتحادی ترکی کے اندیشوں پر توجہ دینا ضروری ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ امریکہ کے صدر جو بائڈن کا اس معاملے میں جرات مندانہ اقدام دو طرفہ تعلقات میں اہم سطح پر بہتری لا سکتا ہے۔

 

  • روزنامہ وطن: "ترکی کا قومی محارب طیارہ نمائش کے لئے پیش کر دیا گیا" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی کا ملّی محارب طیارہ انقرہ میں منعقدہ  پیداواری و ٹیکنالوجی میلے میں نمائش کے لئے پیش کر دیا گیا ہے۔ پہلی نمائش کے لئے پیش کئے جانے والے ملّی محارب طیارے کے ساتھ گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔1.8میک رفتار اور 55 ہزار فِٹ بلندی پر اڑنے کا اہل یہ طیارہ امریکہ، روس اور چین کے بعد لو ویزیبیلٹی، ہائی مینوور صلاحیتوں اور آرٹیفشل انٹیلی جنس کا حامل ففتھ جنریشن    طیارہ ہو گا۔پلان کے مطابق ملْی محارب طیارہ 2023میں پرواز کے لئے تیار ہو گا۔

 

  • روزنامہ خبر ترک:"ترکی کی ویکسین تیاری کے آخری مراحل میں" کی سرخی سے  لکھتا ہے کہ وزیر صحت فخر الدین قوجا نے کہا ہے کہ ترکی کی مقامی ویکسین کی تیاری کے لئے متعدد منصوبے جاری ہیں اور ان میں سے ایک منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے۔ آئندہ ہفتے میں ہم رضاکاروں ویکسین لگانے کے مرحلے کا آغاز کر دیں گے۔


متعللقہ خبریں