ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں ۔ 18.05.2021

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں ۔ 18.05.2021

1641399
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں ۔ 18.05.2021

*** روزنامہ خبر ترک: "تم خونی ہاتھوں سے تاریخ رقم  کررہے ہو" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے امریکہ کے اسرائیل کے ہاتھ اسلحے کی فروخت کی منظوری دینے کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔صدر ایردوان نے بائڈن کو مخاطب کر کے کہا ہے کہ نہایت افسوسناک امر ہے کہ غزہ پرسنجیدہ معنوں میں  بھاری حملوں اور ہزاروں انسانوں کی شہادت کا سبب بننے والے موجودہ  حالات میں بھی آپ خون آلود ہاتھوں سے تاریخ رقم کر رہے ہیں۔

 

*** روزنامہ حریت: "ایردوان کی طرف سے القدس کے لئے تجویز" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہم قبرص کی طرح فلسطین میں بھی دو حکومتی  منصفانہ حل کے حق میں ہیں۔ ہم بیت المقدس کے دارالحکومت والی فلسطینی حکومت کے قیام کے لئے ہر پلیٹ فورم سے کوششیں کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دورِ حاضر کی شرائط کے پیش نظر بہترین راستہ یہ ہو گا کہ بیت المقدس کا انتظام و انصرام تین ادیان کے نمائندوں کے ہاتھ میں ہو۔

 

*** روزنامہ اسٹار: " اسرائیل  کے بائیکاٹ کی اپیل" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ بوسنیا ہرزیگوینیا کی جمہوری عمل پارٹی کے چئیر مین باقر عزت بیگووچ نے کہا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان ان نادر رہنماوں میں سے ایک ہیں کہ جو فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف ببانگ دہل بات کر رہے ہیں۔عزت بیگووچ نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں منہدم عمارتوں کے ملبے سے بچوں کے مردہ جسم نکالے جا رہے ہیں۔ میں مسلمانوں سے اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔

 

*** روزنامہ وطن: "PKK پر کاری ضرب" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ عراق کے شمال میں   ترکی خفیہ ایجنسی MIT کی طرف سے کئے گئے آپریشن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم  PKK کے شامی  سرغنہ "صوفی نورالدین" نامی دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔PKK کے نام نہاد اعلیٰ سطحی سرغناوں میں شامل یہ شام الاصل  دہشت گرد ایک طویل عرصے سے دہشت گرد تنظیم کی اسلحہ ونگ کو سنبھالے رہا بعد ازاں اسے شام میں دہشت گردانہ کاروائیوں کی ذمہ داری سونپ دی گئی تھی۔

 

*** روزنامہ صباح: "ترکی دنیا کو انسانیت کا درس دے رہا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی دنیا کو انسانیت کا درس دینا جاری رکھے ہوئے ہے۔ خبر کے مطابق ضلع ازمیر کی تحصیل سفر حصار کے کھُلے سمندر میں یونان کے طرف سے ترکی کی طرف دھکیلے گئے مہاجرین کی  2 لائف رافٹوں کی نشاندہی ہوئی۔ نشاندہی کے بعد  ترکی کوسٹل سکیورٹی ٹیم نے آپریشن کر کے 2 لائف رافٹوں میں موجود  32 مہاجرین کو ڈوبنے سے بچا لیا ہے۔



متعللقہ خبریں