اخبارات کی جھلکیاں

14.05.21

1639334
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ صباح  کے مطابق، صدر رجب طیب ایردوان نے ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد ،افغان صدر اشرف غنی،کرغز صدر صادر جبار اوف اور عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی سے رابطہ کیا جس میں فلسطین کے خلاف حملوں کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ ینی شفق نے خبر دی ہے کہ  وزیر دفاع خلوصی آقار نے کہا ہے کہ یونان کو ہمسایہ ممالک کے خلاف اشتعال انگیزی اور دھمکیوں پر مبنی پالیسیاں ترک کرنی چاہیئے،ترکی کے خلاف باتیں کرنے والے ذرا سن 1821-2020کے درمیان موجود نقشے پر نظر ڈالیں تو بہتر ہوگا۔

 

روزنامہ اسٹار کا لکھنا ہے کہ   عجائب خانے میں تبدیل  کیے جانے کے 87 سال بعد پہلی بار آیا صوفیہ مسجد کبیرہ میں نماز عید ادا کی گئی جس کی امامت مذپبی امور کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر علی ارباش نے کی۔

 

روزنامہ  حریت کے مطابق، اسپیس ایکس فالکن ۹ نامی راکٹ  سے خلا کا سفر کرنے والے فرانسیسی خلاباز تھامس پیسکیٹ نے خان کعبہ کی خلا سے تصویر بھیجتے ہوئے عید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔ اپنی ٹویٹ مین خلا باز نے لکھا ہے کہ خانہ  کعبہ کا جگمگاتا منظر آنکھوں کو چندھیا رہا ہے۔

 

روزنامہ وطن نے خبر دی ہے کہ  یورو کنٹرول  نے گیارہ مئی کی فضائی آم دورفت کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے تحت ٹرکش  ایئر لائنز نے یومیہ 448 پروازوں کو ممکن بنانتے ہوئے اپنے یورپی حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

 

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں