ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 13.05.2021

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 13.05.2021

1638867
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 13.05.2021

*** روزنامہ اسٹار: "اسلام دشمنی کا وائرس خاص طور پر یورپ میں تیزی سے پھیل رہا ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ " اقوام متحدہ کے پلیٹ فورم سے سالوں سے جو اپیل ہم کر رہے ہیں کہ دنیا 5 سے بڑی ہے اس کی صداقت کو اس وقت ہم سب جان چکے ہیں"۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسلامی دشمنی کا وائرس کورونا وائرس کی طرح مہلک ہے اور اس وقت پورے یورپ میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔یورپ میں اس وقت 6  ملین ترکوں  سمیت کُل 35 ملین مسلمان مقیم ہیں اور ان مسلمانوں کے لئے یورپ بتدریج ایک اوپن ائیر جیل کی شکل اختیار کرتا چلا جا رہا ہے۔

 

*** روزنامہ صباح: " ترکی کی کوششوں سے اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی کی کوششوں سے 11 مئی کو اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے اختتامی اعلامیے میں اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی گئی۔ بین الاقوامی تحفظ کو یقینی بنائے جانے اور اسرائیل کو سرزد کردہ جرائم کا ذمہ دار ٹھہرائے جانے کی اپیل کی گئی۔

 

*** روزنامہ ینی شفق: "ایک دفعہ پھر ثابت ہو گیا ہے کہ فلسطین ترکی کی اوّلین ترجیح ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہےکہ بیت المقدس کی دفاعی کمیٹی کے صدر ناصر الخدمی نے کہا ہے کہ "ہم نے ایک دفعہ پھر دیکھ لیا ہے کہ فلسطین ترکی کی ترجیحات میں سے ایک ہے"۔ انہوں نے کہا ہے کہ ترکی اس معاملے میں بین الاقوامی حوالے سے ہمیشہ قائدانہ کردار ادا کرتا رہا ہے۔میں، ترکی اور صدر رجب طیب ایردوان کا شکر گزار ہوں"۔

 

*** روزنامہ وطن: " ایک سیٹ میں بیک وقت 12 راکٹ" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدارتی محکمہ دفاعی صنعت کے سربراہ اسماعیل دیمیر نے کہا ہے کہ " بی ایم سی کی تیار کردہ گاڑی  "Vuran " کے ساتھ نصب کئے جانے والے 107 ملی میٹر کثیر البیرل راکٹ لانچر CNRA نے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ایک سیٹ میں 12 راکٹ فائر کرنے والے راکٹ لانچر CNRA اور Vuranکو ترک مسلح افواج کے حوالے کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں