اخبارات کی جھلکیاں

05.05.21

1634354
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ وطن کے مطابق، شمالی عراق میں دہشت گرد تنظیم پی کےکے کےخلاف پنجہ برق اور پنجہ یلدرم آپریشنز  کے دوران ترک فوجیوں نے  زندرہ نامی پہاڑی پر  موجود دہشتگردوں کا ایک اڈہ اپنے قبضے میں لے لیا۔

واضح رہے کہ  اس اڈے کے راستے دہشتگرد اکثر ترک فوجی اڈوں میں داخلے کی کوشش کرتے تھے۔

 

روزنامہ حریت کا لکھنا ہے کہ  ترک وزیر دفاع خلوصی آقار نےکہا ہے کہ  ترکی وار لیبیا کے درمیان بحری اختیارات  کے معاہدے سمیت مشرقی بحیرہ روم میں سرگرمیاں جاری رکھنے  پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں یونان  کی طر ف سے معاہدے کو مسترد کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے،انہوں نے کہا کہ ترکی کی لیبیا میں موجودگی  مشرقی بحیرہ روم میں اس کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے حوالے سے اہم ہے۔

 

روزنامہ ینی شفق نے خبر دی ہے کہ  ترکی کی برآمداتی کارکردگی میں اضافہ بدستور جاری ہے۔ گزشتہ ماہ 2444  فرموں نے پہلی بار برآمدات سر انجام دیں جبکہ سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران 6788 فرموں نے مجموعی طور پر 345 ملین ڈالرز کی برآمدات کیں جو کہ ایک ریکارڈ رہا ہے۔

 

روزنامہ اسٹار کے مطابق،آذری فوج  نے ترک ساختہ بائراکتر ڈرون کا استعمال اپنی  مشقوں میں کیا۔آذری وزارت دفاع نے بعض ویڈیو مناظر جاری کیے ہیں جن میں  بائراکتر ڈرون کو ان مشقوں میں حصہ لیتےہوئے دکھایا گیا ہے۔

 

روزنامہ صباح نے خبر دی ہے کہ  ٹرکش ایئر لائنز  کے سی ای او الکر آئ جی نے کہا ہے کہ  کورونا کے  باوجود ہماری فرم نے منافع حاصل کیا ہے  اورہم  اس سلسلے کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔سال رواں کی پہلی سہ ماہی میں جرمن لفتھانسا کو ایک ارب یورو کا اور سوئس ایئر کو ساڑھے تین ملین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔

 

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں