ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 03.05.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1632846
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 03.05.2021

 آج کے اہم اخباراے کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

روزنامہ  خبر ترک : "وزیر قومی دفاع آقار  اور کمانڈرز سرحدد پر "

وزیر قومی دفاع حلوصی اقار  نے گذشتہ روز شمالی عراق میں چیف آف جنرل اسٹاف جنرل گیولر  اور بری فوج کے سربراہ  جنرل دوندار  کے ہمراہ  علاقے کا دورہ کیا۔   وزیر قومی دفاع حلوصی اقار  نے  اس موقع پر کہا کہ پنجہ یلدرم اور  پنجہ بجلی  فوجی  آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔ ہم نے  علاقے میں ان  کا مکمل صفایا کردیا  اور علاقے میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک   اپنی اس کاروائی کو جاری رکھیں گے۔ ہم علاقے  میں جلد امن و سکون فراہم کریں گے۔

 

روزنامہ  حریت :  "وزارتِ قومی دفاع: اتاک  ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ہلاک کردیا گیا"

وزارت قومی دفاع نے گذشتہ روز اعلان کیا ہے کہ  دو دہشت گرد تنظیم پی کے کے  دو دہشت  گردوں کو پنجہ یلدرم اور پنجہ  بجلی کی کاروائی کے دائرہ کار میں اتاک ہیلی کاپٹروں سے کاروائی کرتے ہوئے ہلاک کردیا گیا ہے۔

 

روزنامہ ینی شفق: "ترکی کے جنگی جہاز 'TCG Gaziantep' نے لیبیا سے 123 تارکین وطن کو موت سے بچایا"

123لیبیا کے کھلے سمندر  میں   تارکین وطن جنھوں نے لیبیا کے ساحل میں مدد کا مطالبہ کیا ، کو ترک مسلح افواج (ٹی ایس کے) ٹی سی جی غازی انتپ  نے کاروائی کرتے ہوئے ان سب کو زندہ بچالیا ہے۔

 

روزنامہ صباح: "کوویڈ 19  کی وبا کے دوران  ترکی یوکرائنی سیاحوں کی تعطیلات  کا مرکز بن گیا"

موعلا میں  کرونا وبا کی روک تھا م کے لیے  کیے جانے  والے اقدامات کے بعدترکی  یوکرائنی سیاحوں  کے مرکز کی حیثیت اختیار کرگیا ہے۔

 یومکرائین سے آنے والا   350 سیاحوں پر   مشتمل پہلا سیاحتی  فتیحہ اور مارمریس  کے ہوٹلوں میں دو ہفتے تعطیلات گزارے گا۔

 

روزنامہ سٹار: "لزبن میں ، 3 سونے  کل 9 تمغے ترک کھلاڑیوں نے حاصل کرلیے"

کراٹے نیشنل ٹیم نے پرتگال کے شہر لزبن میں منعقدہ کراٹے کے مقابلے میں  ٹوکیو 2020 اولمپیکس کی تیاری  کے مقابلے میں  3 طلائی اور 6 کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں۔



متعللقہ خبریں