ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

29.04.2021

1630648
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ سٹار’’علی یف  کی جانب سے  ترکی کا حوالہ‘‘

آذری صدر الہام علی  نے امریکی   وزیر خارجہ انتھونی بلنکن سے  ٹیلی فونک ملاقات  کی۔ علی یف نے اس بات چیت میں امریکی صدر جو بائڈن کے سن 1915 کے واقعات کو ’نسل کشی‘  کے طور پر تسلیم کیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ترکی  آذربائیجان کا قریبی دوست اور اتحادی ہے۔  یہ جنگ کے بعد کے دور میں ہمارے خطے میں انتہائی اہم اور مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔ امریکی صدر کے اس بیان پر آذری انتطامیہ اور رائے عامہ  میں بے چینی پیدا ہوئی ہے۔

روزنامہ خبر ترک’’جزیرہ قبرص میں پائدار حل کے لیے تاتار  کی 6 نکاتی تجویز‘‘

قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسن تاتار  نے قبرص میں پائدار حل  کے لیے 6 نکاتی  تجویز  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوٹرش کو پیش کر دی۔ اس تجویز میں قبرصی ترک عوام  کی رگ رگ میں رچے بسے حاکمیت میں مساوات اور مساوی بین الاقوامی حیثیت  کو تسلیم  کیے جانے سے  حقائق پسند اور قابل دوام کسی حل  کی جانب نتیجے پر مرکوز  معینہ وقفوں پر  محیط  مذاکرات کا راستہ ہموار  ہونے پر زور دیا گیا  ہے۔

روزنامہ ینی شفق ’’مقامی کورونا ویکسین وسیع پیمانے کے استعمال سے قبل آخری آزمائشی مرحلے میں‘‘

وزیرِ صحت فخرالدین قوجہ نے کورونا وائرس کے خلاف  مقامی ویکسین کی تیاری کے مرحلے کے بارے میں آگاہی کرائی۔  مقامی ویکسین  کی تیاری کے اب اپنے آخری مرحلے میں داخل ہونے کی وضاحت کرنے والے وزیر صحت نے بتایا کہ آئندہ کے چند روز کے اندر تیسرے مرحلے کی آزمائش  کے لیے تیاریوں کا عمل شروع ہو گا۔جو کہ ویکسین کے وسیع پیمانے پر استعمال سے قبل  آخری مرحلہ ہے۔

روزنامہ وطن’’ترکی   کی شاندار کامیابی‘‘

امریکی  نیوز ویب سائٹ الا مونیٹر نے  لکھا ہے کہ ترکی کی ٹی سی جی انادولو  اٹیکنگ بوٹ  کو مسلح ڈراؤن بوٹ کی ماہیت  دیتے ہوئے عسکری میدان میں ایک نئے نظریے کو جنم دیا ہے۔  یہ جنگی بحری جہاز مکمل طور پر ڈراؤنز سے لیس ہو گاجو کہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا بحری جہاز ہو گا جس کے سال 2023 میں اپنی خدمات کا آغاز کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔

روزنامہ حریت’’فارمولا ون  کی ترکی کو واپسی‘‘

دنیا کی اہم ترین موٹر سپورٹس میں شامل فارمولا ون کے مقابلے ، 11 تا 13 جون کو انٹر سٹی استنبول پارک میں   منعقد ہوں گے۔کروڑوں کی تعداد میں ناظرین تک   پہنچنے والے اور ممالک کی تعارفی سرگرمیوں میں گرانقدر قدر و اہمیت کے حامل   ان مقابلوں کی میزبانی کا حق ترکی نے  گزشتہ برس حاصل کیا تھا۔ ان مقابلوں  میں  دنیا بھر میں دلچسپی  لی جاتی ہے اوراس میں حصہ لینے والی ٹیمیں  ترکی کے بارے میں تعارفی اور تعریفی الفاظ صرف کریں گی۔

 

 



متعللقہ خبریں