اخبارات کی جھلکیاں

28.04.21

1629902
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ حریت کے مطابق، ترک ایوان کے اجلاس میں گزشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن کے سن 1915 کے واقعات کو نسل کشی قرار دینےسے متعلق اعلان کی مذمت کی گئی۔اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ 24 اپریل کو امریکی صدر کی طرف سے آرمینی نام نہاد دعووں کو نسل کشی قرار دینے کے اعلان کی ترک  پارلیمان کے تمام ایوان مذمت کرنے سمیت اسے مسترد کرتے ہیں۔

 

روزنامہ صباح کا لکھنا ہے کہ  انصاف و ترقی پارٹی کے ترجمان عمر چیلیک نے گزشتہ روز پارٹی کے گروپ اجلاس کے بعد ایک بیان میں  امریکی صدر کی طرف سے سن 1915 کے واقعات کو نسل کشی قرار دینے کی سرزنش کرتےہوئے کہا کہ ہم اس وقت ایک ناجائز صورت حال کا سامنا کر رہے ہیں ،ہم اس اعلان کو مکمل طورپر مسترد کرتے ہیں۔

 

روزنامہ وطن  نے خبر دی ہے کہ   وزیر سیاحت و ثقافت مہمد نوری ارسوئے نے یوکرین کے وزیر برائے ثقافت و اطلاعات اولیکسینڈر کاشینکو سے انطالیہ میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں ترک وزیر نے بتایا کہ شعبہ سیاحت سے وابستہ تمام ملازمین مئی کے اواخر تک کورونا ویکسین لگوا لیں گے  جبکہ محفوظ سیاحت پر مبنی سرٹیفیکٹ کے حامل سیاحتی اداروں کی تعداد دس ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔

 

روزنامہ اسٹار  کے مطابق، ترک دفاعی صنعت نے  ترک ساختہ ٹینک سوار گاڑیاں شمالی مقدونیہ کے حوالے کر دی ہیں۔اس حوالے سے ترک سفیر حسن  مہمد سیکیز کوک نے بتایا کہ شمالی مقدونیہ ترکی کا اہم اشتراکی ملک ہے اور ہمارا ہدف ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات ہر شعبے میں فروغ پا سکیں۔

 

روزنامہ خبر ترک کا لکھنا ہے کہ ترکی کی  آبی مصنوعات کی برآمدات گزشتہ سال  کے دوران پہلی بار ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔گزشتہ سال  سب سے زیادہ برآمدات  ہالینڈ کے لیے جبکہ سب سے زیادہ درآمدات ناروے سے کی گئی ہیں۔

 

 

 

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں