ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 27.04.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1629169
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 27.04.2021

 آج کے  ترکی کے   اہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ خبر ترک : "صدر ایردوان کا  امریکی صدر بائیڈن کو دو ٹوک  جواب"

صدر رجب طیب ایردوان نے کل کابینہ کے اجلاس کے بعد اپنے بیان میں امریکہ کے صدر جو بائیڈن  کے  1915 کے واقعات کو "نسل کشی" کے طور پر بیان کرنے کو "بے بنیاد ، غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  "آپ ترک قوم پر 'نسل کشی' کا لیبل نہیں لگا سکتے ہیں۔

 

روزنامہ صباح: "فخر الدین آلتون کی جانب سے بائیڈن کی نسل کشی کے الزام پر شدید ردِ عمل،  'ہم بے بنیاد اور نسل کشی کے الزامات کو  مسترد کرتے ہیں۔"

صدر کے اطلاعاتی  امور کے ڈائریکٹرفخر الدین  آلتون نے  امریکی صدر جو بائیڈن کی 1915 کے واقعات کی "نسل کشی" کے بیان پر  اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  بائیڈن کا بیان بے معنی ہے ، ہم امریکی صدر جو بائیڈن کی نسل کشی کے نام نہاد جھوٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ ہم اسے دونوں ممالک کے تعلقات کے لحاظ سے  بدقسمت اور نقصان دہ قرار دیتے ہیں۔

 

روزنامہ  حریت : "وزیر داخلہ سیلمان سوئیلو : ہاتھ سے تیار کرنے والے دھماکہ خیز آلات  پر قبضہ"

وزیر داخلہ سلیمان سویئلو نے گذشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ 26 جنوری  کو  2 ہزار  550 نفری پر مشتمل  شروع کردہ  ایرن-5   باگوک فوجی آپریشن کے دائرہ کار میں  ماردین کے علاقے  نصابین  کے ایک دیہات  کورو قوئے  سے 50 کلو گرام  پلاسٹک دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ ینی شفق  "سپوتنک وی ویکسین معاہدہ تیار ۔ ترکی  بھی یہ ویکسین تیار کرے گا"

ترکی میں روسی براہ راست انویسٹمنٹ فنڈ اور ترکی کی وسکورنر دواسازی کی کمپنیوں کے درمیان اسپٹنک VI کی ویکسین کی تیاری کے لئے ایک معاہدہ طے پایا ہے۔ توقع ہے چند ماہ کے اندر اسے ترکی میں تیار کیا جانے لگے گا۔

 

*** روزنامہ اسٹار: "وزیر ورانک: 'مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی پیداواری صلاحیت  میں اضافہ "

وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفی ورانک نے گذشتہ روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکی نے  اپنی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی پیداواری صلاحیت  ماہ  اپریل سے قبل کے ماہ کے مقابلے میں صفر اعشاریہ چھ پوائنٹس اضافہ کرتے ہوئے 76٫2 فیصد اضافہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں