ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 26.04.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1628377
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 26.04.2021

آج کے  ترکی کے   اہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

روزنامہ وطن  "صدر ایردوان کا  چناق قلعے  سے متعلق  پیغام"

صدر رجب طیب ایردوان نے چناق قلعے  بری  معرکہ  کی 106 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ، "ہم  چناق قلعے کے جذبے کو زندہ رکھیں گے اور اپنے ملک کو مزید مستحکم بناتے ہوئے اسے آگے لے کر جائیں گے۔"

 

روزنامہ ینی شفق  "دہشت گردی کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا"

شمالی عراق میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے عناصر کے خلاف کاروائیاں بدستور جاری ہیں۔ وزارت قومی دفاع کی جانب سے دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "یلدرم  فوجی آپریشن  اور پنجہ عقانب فوجی آپریشن جاری رکھتے  ہوئے  دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

روزنامہ اسٹار '' تاتار: ترکی کی یہاں  موجودگی ضروری ہے تاکہ  ہمارے حقوق کو نقصان نہ  پہنچے"

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر ایرسین تاتار نے یونان میں شائع ہونے والے "کتھمرینی" اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کے ساتھکئِ پہلو مشترکہ مفادات موجود ہیں  ، "ترکی ایک بڑا ملک ہے وہ ہمارا  ضامن ملک ہے، اس کی موجودگی یہاں بہت ضروری ہے۔

 

روزنامہ حریت : "آق سنگور کی بڑی کامیابی"

ڈیفنس انڈسٹری کے صدر اسماعیل ڈیمر نے اعلان کیا کہ آق سنگور ڈران  نے  30 کلو میٹر کے فاصلے پر 340 کلوگرام کے جی کے  ہدف  کو  کامیابی سے نشانہ بنا یا ہے ۔

 

روزنامہ صباح "قومی پہلوان رضا  قایا آلپ 10  ویں بار یورپی چیمپیئن ہے"

130 کلو گرکو رومن کے ساتھ قومی ایتھلیٹ ، رضا  نے جارجیائی حریف آئیکوبی کجایا کو شکست دے کر طلائی  تمغہ جیتتے ہوئے  10 ویں بار یورپی چیمپیئن  ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔



متعللقہ خبریں