ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 22.04.2021

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 22.04.2021

1626242
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 22.04.2021

*** روزنامہ صباح:"صدر ایردوان کی طرف سے وزیر خارجہ چاوش اولو کے لئے اظہارِ تشکر" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کل اپنی پارٹی کے اسمبلی گروپ اجلاس سے خطاب میں گذشتہ ہفتے انقرہ کا دورہ کرنے والے یونان کے وزیر خارجہ  کی اپنے ہم منصب میولود چاوش اولو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے بارے میں بات کی۔ خطاب میں صدر ایردوان نے یونان کے وزیر خارجہ نکوس دندیاس کو ان کی حد حدود سے آگاہ کرنے پر مبنی بیانات جاری کرنے پر وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: " ہمارا واحد مقصد 84 ملین آبادی کی خوشحالی میں اضافہ کرنا ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر تجارت مہمت مُش نے کہا ہے کہ " ترکی کی برآمدات میں اضافے، اقتصادی بڑھوتی  اور عوامی خوشحالی میں اضافے کے لئے ہم ہر ممکنہ کوشش کریں گے۔ ہمارا واحد مقصد 84 ملین آبادی کی خوشحالی میں اضافہ کرنا ہے۔

 

*** روزنامہ حریت:" رواں سال کی پہلی تہائی میں اسٹرابیری کی برآمدا میں 333 فیصد کے ساتھ ریکارڈ اضافہ" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی کی 29 ممالک کو تازہ، اسٹور  اور خشک اسٹرابیری کی برآمدات  میں رواں سال کی پہلی تہائی میں 333 فیصد کے ساتھ ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ترکی بھر سے سال کے پہلے تین ماہ کے دوران اسٹرابیری کی برآمدات سے حاصل ہونے والا زرمبادلہ 9 لاکھ 93 ہزار ڈالر  سے بڑھ کر 43 لاکھ 7 ہزار ڈالر ہو گیا ہے۔

 

***"یورپ کا تاج استنبول کو ملے گا" یہ سرخی لگائی ہے روزنامہ اسٹار نے ۔ اخبار لکھتا ہے کہ برطانوی روزنامہ دی انڈی پینڈینٹ کے ٹوئر ازم رپورٹر سائم کالڈر نے " ہیتھرو  یورپ کا تاج استنبول کو  دیتا دکھائی دے رہا ہے" کے عنوان سے کالم رقم کیا ہے۔ کالڈر نے کالم میں کہا ہے کہ "یوں دکھائی دے رہا ہے کہ کووِڈ۔19 کے بعد بین الاقوامی رسل و رسائل کے مراکز میں بہتری آنے تک استنبول کا میگا ائیر پورٹ خود کو یورپ کا مصروف ترین ائیر پورٹ منوا لے گا"۔

 

*** روزنامہ ینی شفق:"ترکی میں یوٹیوب کِڈز ایپلی کیشن  فعال کر دی گئی" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ یوٹیوب نے دنیا بھر میں مختلف ممالک میں یوٹیوب کِڈز  ایپلیکیشن کو ایکٹیو کر دیا ہے اور اب ترکی میں بھی اس اپیلیکشن کو استعمال کے لئے پیش کر دیا گیا ہے۔یہ ایپلیکشن بچوں کے لئے خصوصی مندرجات کی حامل سروس ہے اور بچوں کی عمر کے مطابق اس میں مزید تقطیر کی جا سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں