اخبارات کی جھلکیاں

21.04.21

1625492
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ صباح کےمطابق، ترک امور خارجہ نے سویڈش  سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرتےہوئے سویڈش وزیر خارجہ این لنڈ کے  دہشتگرد عناصر سے ملنےکے بعد وزیر دفاع پیٹر ہلٹ وسٹ کے دہشتگرد سرغنہ سے ویڈیو کانفرنس پر بات چیت کرنے کی  شدید مذمت کی ہے۔ترکی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ داعش اور پی کےکے جیسی دہشتگرد تنظیموں کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔

 

روزنامہ حریت نے خبر دی ہے کہ وزیر قدرتی وسائل و توانائی فاتح دونمیز  نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا  کہ بحیرہ اسود سے نکالے جانے والی قدرتی گیس کی پہلی ترسیل کا کام سن 2023 تک مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 

روزنامہ خبر ترک  کا لکھنا ہے کہ  ترک ادارہ برائے شماریات نے سال 2020 کی مردم شماری کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت، ترکی کی مجموعی آبادی 8 کروڑ 36 لاکھ 14 ہزار 362 افراد پر مشتمل ہے جن میں 2 کروڑ 27 لاکھ 50 ہزار 657 بچے شامل ہیں۔

 

روزنامہ اسٹار کے مطابق،ہسپانوی اخبار الپیریودیکو کا لکھنا ہے کہ ترک ڈرونز  نے جنگ کا رخ تبدیل کر دیا ہے، روسی ساختہ طیارہ شکن  اور فضائی دفاعی نطام کے ہمراہ  ترک ڈرونز نے شام میں اسد انتظامیہ کے متعدد ٹینکوں کو ناکارہ بناتے خانہ جنگی رکوانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

روزنامہ وطن  نے خبر دی ہے کہ  یورپی کشتی کے مقابلوں کی فری اسٹائل کیٹیگری کے 57 کلوگرام مقابلےمیں سلیمان آتلی نے روسی حریف ناشین منگوش کو ہرا کر طلائی تمغہ حاصل کیا ۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں