ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

16.04.2021

1622613
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح ’’وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  کا مصر سے متعلق اہم بیان‘‘

 ترک وزیر ِ خارجہ  میولود چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ ماہ مئی کے اوائل میں   ترکی سے ایک وفد  دعوت ملنے پر مصر کا دورہ کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے مابین  خفیہ سروسز کے مابین کھلنے والی راہ    کو اب وزارت خارجہ کی وساطت سے آگے بڑھانے کے معاملے میں مطابقت قائم ہو ئی ہے۔

روزنامہ وطن’’ زیلنسکی  کی اپنے شہریوں سے ترکی جانے کی اپیل ‘‘

یوکیرین  کی پر زور حمایت و تعاون پر صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کرنے والے یوکیرینی صدر ولا دیمر زیلنسکی  کا کہنا ہے کہ  صدر ایردان کا یوکیرین  اور عبوری طور پر قبضے میں ہونے والے اس کے علاقے کریمیا کی حمایت  کرنا اہمیت کا حامل ہے۔  انہوں نے علاوہ ازیں  اپنے شہریوں کو چھٹیاں منانے کے لیے ترکی جانے کی  تلقین کی ہے۔

روزنامہ خبر ترک ’’شعبہ سیاحت سے وابستہ  فرمیں ماہ جون سے روسی سیاحوں کی بلند مانگ کی توقع رکھتی ہیں‘‘

ترکی سیاحتی ایجنسیوں کی یونین کے صدر فیروز باعلی قایا کا کہنا ہے  کہ ماہ جون سے شروع ہوتے ہوئے  روس سے ترکی  کی سیر و تفریح  کی مانگ میں زبردست اضافہ متوقع ہے اور امسال کا سیزن اکتوبر اور نومبر کو بھی اپنے  اندر شامل کرتے ہوئے موسم خزاں تک  جاری رہ سکتا ہے۔

روزنامہ حریت’’ٹرکش ایئر لائنز کے 737 ۔ میکس  طیارے نےدو برسوں کے وقفے کے بعد پہلی بار  پرواز کی ‘‘

ترک ہوائی فرم نے قومی و بین الاقوامی  ہوا پیمائی اداروں سے لازمی منظوری لینے کے بعد ٹی سی۔ ایل سی اے  دُم کے حامل  بوئنگ 737۔میکس  قسم کے طیارے    کو دو سال کے وقفے کے بعد دارالحکومت انقرہ سے  اڑایا ہے۔

روزنامہ سٹار’’ ترک ہوائی اڈوں کی گراؤنڈ سروس   اپنی خدمات میں یورپ میں اول نمبر پر ‘‘

یورپی  فضائی سیر و دفر سیکیورٹی تنظیم یورو کنٹرول  کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق   رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں  سرکاری ہوائی اڈے  گراؤنڈ سروس کے فضائی ٹریفک سنٹر نے  یورپ کی نمایاں ہوائی ٹریفک  کنٹرول  مراکز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ان خدمات میں  پہلی پوزیشن  حاصل کی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں