ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 12.04.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1619486
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 12.04.2021

 آج کے  ترکی کے   اہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ اسٹار: "ترکی  کی  دونباس  سے  متعلق  وضاحت"

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  نے کہا ہے کہ  ترکی بحیرہ اسود  میں یوکرائن کی  علاقائی سالمیت کا دفاع کرتا ہے  اور خطے میں ہر طرح کے تناو اور  تنازعات میں سب ہی کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کریمیا تاتاروں کے حقوق کا دفاع کرنے اور روس اور یوکرین کے مابین مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی حمایت کرتا ہے۔

 

***روزنامہ صباح: "ترکی چاند پر قدم  رکھنے کی جانب اپنے سفر کا جاری رکھے ہوئے ہے"

ترکی، قومی خلائی  پروگرام کے دائرہ کار میں سن2023 میں چاند پر جانے کے لیے بغیر پائلٹ  کے خلائی جہاز کے لیے   ہائبرڈ راکٹ انجن کے ٹسٹ کو کامیابی سے مکمل کرلیا ہے ۔  ہائبرڈ راکٹ موٹر دنیا کی جدید ترین ٹکنالوجی کی حامل ہے۔ راکٹ انجن کا ایک نمونہ مئی میں سینوپ سے لانچ کیا جائے گا۔

 

***روزنامہ  حریت: "روس سے خلائی پیش کش"

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں روس کے سفیر الیکسی ایرخوف    نے کہا کہ ترکی   کی خلائی ریسرچ کے موضوع میں دلچسپی دیکھتے ہوئے روس اپنے ہمسایہ ملک ترکی کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔ انہوں نے روس کی جانب سے ترکی  کے خلائی ریسرچ کے میدان میں ترکی میں مدد گار ہونے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ   ان کا ملک خلائی سرگرمیوں کے میدان میں  ترکی کے ساتھ ہر  طرح کا  تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔

 

***روزنامہ  ینی شفق : " ترکی  طبی  سیاحت میں دنیا کے پہلی 10 ممالک میں شامل "

فوربس میگزین کے اعداد و شمار کے مطابق ، طبی  سیاحت کا شعبہ گزشتہ   5 سالوں میں بڑی تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور سالانہ  اس شعبے میں اوسطا 24 فیصد ترقی دیکھی جا رہی ہے اور ترکی اپنی اس ترقی کی بدولت طبی   سیاحت کے میدان میں دنیا کے پہلے 10 ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک : "روسی سیاحتی گروپ  کو لے جانے والا پہلا طیارہ موعلا پہنچ گیا "

روز کے دارالحکومت  ماسکو  سے 212 مسافروں کے ساتھ روانہ ہونے والا پہلا  سیاحتی گروپ ، شام کے وقت میلس بودرم ائیرپورٹ  لینڈ کرچکا ہے ۔روسی  سیاحوں کا گروپ  ضروری  کاروائی  کے بعد ہوائی اڈے سے بودرم جانے کے لئے روانہ ہوا ، جہاں یہ گروپ چھٹیاں  گزارے گا۔اس سال  گزشتہ  سال کے مقابلہ میں بین الاقوامی پروازوں میں اضافہ متوقع ہے۔



متعللقہ خبریں