اخبارات کی جھلکیاں

07.04.21

1616436
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ اسٹار  کے مطابق،صدارتی مشیر ابراہیم قالن نے بتایا ہے کہ صدر ایردوان  اور یورپی یونین کمیشن کی  صدر ارسلا وان ڈر لین اور یورپی یونین کونسل کے صدر چارلز میشیل کے درمیان ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔اس ملاقات میں صدر ایردوان نے یورپی یونین اور ترکی کے تعلقات سے متعلق نظریات کا حوالہ دیتے ہوئے  کہا کہ  ترکی کا حتمی ہدف یورپی یونین کی مستقل رکن حاصل کرنا ہے۔

 

روزنامہ ینی شفق کا لکھنا ہے کہ  یورپی کونسل کے صدر چارلز میشیل نے صدر ایردوان سے ملاقات کے بعد کہا کہ یورپی یونین  ترکی کے ساتھ اقتصادی تعاون،مہاجرین کے بحران کے حل اور بین العوام روابط میں اضافے کا متمنی ہے،جبکہ ارسلا وان ڈر لین نے کہا ہے کہ ہم کسٹم یونین کے اطلاق سے متعلق مسائل کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

 

روزنامہ حریت  نے خبر دی ہے کہ  امریکی بلوم برگ  اخبار نے  کہا ہے کہ بالائی قارا باغ کے دوبارہ آذربائیجان سے الحاق کے پس پردہ  ترک ڈرون طیاروں کا بھی ہاتھ ہے۔بتایا گیا ہے کہ بائے کار نامی کمپنی  کے تیار کردہ ٹی بی۔ ٹو ڈرونز نے لیبیا اور آذربائیجان کی جھڑپوں کی قسمت بدلنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

روزنامہ وطن کا لکھنا ہے کہ  وزیر مواصلات عادل قارا اسماعیل اولو نےبتایا ہے کہ "turkishsouq.com" نامی پلیٹ فارم کے ذریعے  برطانیہ سے ایطالیہ،سویڈن سے پرتگال اور روس سے آسٹریلیا حتی کینیڈا اور برازیل  تک 47 ممالک کو مصنوعات برآمد کی جا رہی ہیں اور اب تک تین لاکھ مصنوعات کی برآمدات ہو چکی ہیں۔

 

روزنامہ صباح کے مطابق، یورپی تنظیم برائے فضائی آمدورفت  EUROCONTROL کا کہنا ہے کہ  یکم تا اکتیس مارچ کے درمیان استنبول کا ہوائی اڈہ 17407 پروازوں کے ہمراہ یورپ میں سر فہرست رہا۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں