ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 06.04.2021

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 06.04.2021

1615692
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 06.04.2021

*** روزنامہ خبر ترک:"ایردوان کی طرف سے مونترو کے بارے میں بیان" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے  1936 کے مونترو باسفورس سمجھوتے کی وجہ سے ترکی کو پہنچنے والا فائدہ ہمارے نزدیک اہمیت کا حامل ہے۔ جب تک اس سے بہتر کا امکان نہیں ہے ہم اس سمجھوتے پر کاربند رہیں گے۔صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اگر مستقبل میں ضرورت پیش آئی تو ملک کی بہتری کے لئے ہم کسی بھی  سمجھوتے پر نظر ثانی کرنے سے بالکل نہیں ہچکچائیں گے۔

 

*** روزنامہ اسٹار: " ایردوان کی دو رہنماوں کے ساتھ  ٹیلی فونک ملاقات" کی سرخی سے  لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کوسووا کے صدر ویجوسا عثمانی سدریو کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی اور صدر منتخب ہونے پر انہیں  مبارکباد پیش کی ہے ۔نئی حکومت کے قیام اور صدارتی انتخابات کے دوران ترک کمیونٹی کے تعمیری  روّیے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئےانہوں نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی دوستی اور بھائی چارے کے تعلقات اس نئے دور میں مزید مضبوط ہوں گے۔ صدر ایردوان نے  دوسری ٹیلی فونک ملاقات قطر کے امیر الثانی کے ساتھ کی اور دو طرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی۔

 

*** روزنامہ ینی شفق: " ترکی روس کے ساتھ خلائی سمجھوتہ کر سکتا ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی خلائی ایجنسی کے سربراہ حسین یلدرم نے کہا ہے کہ زمانہ قریب میں روس کے ساتھ خلائی تعاون کا سمجھوتہ طے پا سکتا ہے۔یلدرم نے کہا ہے کہ ہم قومی اہداف  کے پیش نظر مخصوص ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعلقات قائم کر رہے ہیں۔ہم روس سمیت متعدد ممالک کے ساتھ تعاون کے معاملے میں کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور زمانہ قریب میں سمجھوتوں پر دستخط  کرنے کا پروگرام رکھتے ہیں۔

 

*** روزنامہ وطن: " ترکی اور آذربائیجان کے درمیان نیا تعاون" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی اور آذربائیجان کے درمیان شناختی کارڈ کی مدد سے سیاحت کے آغاز کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان ایک نیا سمجھوتہ کیا جا رہاہے۔ طے پانے والے پروٹوکول کے ساتھ صحت سمیت مشترکہ ٹوئرازم پلیٹ فورم قائم کیا جائے گا۔یہ سمجھوتہ دونوں ممالک کے درمیان سیاحت  میں اہم پیمانے پر اضافہ کرے گا۔

 

*** روزنامہ صباح: " مسلح ڈرون طیاروں کے بعد اب ہدف ڈرون جنگی طیارہ ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی کے سرحد پار آپریشنوں اور فتح قاراباغ میں اہم کردار ادا کرنے والے ڈرون طیاروں کے موجد سلجوق بائراکتار  نے نئے پروجیکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ بائراکتار نے کہا ہے کہ ڈرون جنگی طیاروں کے لئے بھی ہم کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں