ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

05.04.2021

1614922
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ ینی شفق’’حملے کی تیاری میں ہونے والے دہشت گردوں کو ناکارہ بنا دیا گیا‘‘

ترکی  کی سرحد پار عسکری   کاروائیوں  کے ذریعے  دہشت گردوں سے پاک کردہ علاقوں میں  سیکیورٹی قوتیں چاک و چوبند اپنے فرائض پر عمل پیرا ہیں۔   سرایت کرنے کی کوشش کرنے والے یا پھر حملے کی تیاری میں ہونے کا تعین کردہ دہشت گرد وں کو فوری طور پر  علاقے میں متعین ترک فوجی دستے ناکارہ بنا دیتے ہیں۔

روزنامہ صباح’’کورونا وائرس  کے خلاف مقامی دوائی کے بارے میں خوشخبری‘‘

انقرہ یونیورسٹی میں  تحقیقات جاری ہونے والی مقامی کووڈ۔19 دوائی کو رواں سال کے اختتام تک پیداوار  مکمل   کرتے ہوئے لاکھوں کی تعداد میں استعمال کے لیے مارکیٹ میں لایا جائیگا۔

روزنامہ حریت ’’وزیر قورُم: ہم چینل استنبول کو تعمیر کریں گے‘‘

ماحولیات و شہری آباد کاری  امور کے وزیر  قوروم نے  بحیرہ اسود کو بحیرہ ایجین سے ملانے والے چینل استنبول کو تعمیر کرنے کے ارادے کو ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اب اس چینل کی ہمیشہ سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔  صدر رجب طیب ایردوان   کے چینل استنبول کے حوالے سے بیان’ہم چینل کی تعمیر پر بضد ہیں‘  کی یاد دہانی کرانے والے قوروم نے  واضح کیا کہ  ملک و قوم کے لیے فائدہ  مند ہونے  پر یقین ہونے والے  تمام تر منصوبوں کو ایک ایک کر کے کسی شہہ کار کی حیثیت دینے کے عمل کو جاری رکھا جائیگا۔

روزنامہ خبر ترک ’’ترکی ایک لاجسٹک سنٹر بنے گا‘‘

وزیر مواصلات و بنیادی ڈھانچہ عادل قارا اسماعیل اولو  کا کہنا ہے کہ ’’ترکی،  ترقی پذیر  دنیا  کی ایک اہم راہداری پر  حاکمیت قائم کرنے والے ایک ملک کی حیثیت سے  چینل استنبول، استنبول ہوائی اڈہ، شاہراہوں، تجارتی  بندرگاہوں، ریلوے لائن جنکشنز  اور لاجسٹک  مراکز کی بدولت  دنیا کے اہم ترین  لاجسٹک مرکز کی ماہیت اختیار کرلے گا۔ ‘‘

روزنامہ سٹار’’یورپی یونین  ترکی  کے بارے میں مثبت ایجنڈے پر مرکوز ‘‘ کے زیرِ عنوان اپنی خبر میں لکھتا ہے  کہ یورپی یونین کمیشن کے سربراہ اُرسولا وون در لیین اور یورپی یونین کونسل کے سربراہ  چارلس  مچل  اپریل کو ترکی کے دورے پر تشریف لائیں گے۔ یورپی یونین کے اعلی عہدیداروں کے دورہ ترکی کے مثبت ایجنڈے میں خدمات فراہم کرنے کی وضاحت کرنے والے ماہرین  نے لیبیا، شام اور جنوبی قفقاز میں بحرانوں کے حل میں یورپی یونین کو ترکی کی ضرورت ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے   تبصر ہ کیا ہے کہ یورپی یونین ترکی کو اپنے ساتھ  ساتھ رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

 



متعللقہ خبریں