ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 01.04.2021

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 01.04.2021

1612767
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 01.04.2021

*** روزنامہ حریت:" عید الفطر کے بعد شوشا کا دورہ کروں گا" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے ترک کونسل سربراہی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم اپنے تمام امکانات کے ساتھ آذربائیجان کا ساتھ  دینا  جاری رکھیں گے۔ قارا باغ  میں ترک ورثے کی حفاظت کے لئےیہ چیز  نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ عید الفطر کے بعد شوشا کا دورہ کر کے دوہری عید منائی جائے۔

 

*** روزنامہ صباح: " ترکی کی طرف سے امریکہ کو سخت ردعمل"  کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی اسکینڈل حقوق  انسانی رپورٹ  کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری جمہوریت کو نشانہ بنانے والے اور ہمارے سینکڑوں شہریوں کی شہادت کا سبب بننے والے 15 جولائی کے حملے کے اقدام کی فاعل دہشت گرد  تنظیم 'فیتو'  کو رواں سال کی  حقوق انسانی رپورٹ میں  بھی "گلین تحریک"  کہا گیا ہے ۔  دہشت گرد تنظیم کو " گلین تحریک " کے نام سے مخاطب کئے جانے سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ تاحال اس دہشت گرد تنظیم کے خلاف ہماری برحق جدوجہد کا ادراک  نہیں کر سکااور   اس دہشت گرد تنظیم کے بارے میں ہمارے پیش کردہ ٹھوس دلائل کو پس پُشت ڈال کر رپورٹ تیار کرتے ہوئے دوبارہ  معلوم حلقے کی آراء کے ہاتھوں میں کھلونہ بن گیا ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار: " وزیر صنعت و ٹیکنالوجی کی طرف سے مقامی ویکسین کے بارے میں بیان" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک نے مقامی ویکسین کی تیاری کے مرحلے کے بارے میں کہا ہے کہ " تمام مراحل کامیابی سے مکمل ہونے کی صورت میں رواں سال کے آخر تک 50 ملین خوراکوں کی صلاحیت کے ساتھ ہمارے ہاتھ میں مقامی ویکسین موجود ہو گی"۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: " فاتح، ترک علی۔2 کنوئیں کی کھدائی میں 3 ہزار 950 میٹر کی گہرائی تک پہنچ گیا " کی سرخی سے لکھتا ہے کہ فاتح ڈرلنگ بحری جہاز نے سقاریہ گیس فیلڈ  کے دوسرے گہرے سمندر کے کنوئیں ترکی علی۔2 میں 3 ہزار 950 میٹر کھدائی کر کے کنوئیں پر اپنے کام کو مکمل کر لیا ہے۔

 

*** روزنامہ ینی شفق: " THY کی طرف سے مسافروں کی بلامعاوضہ خدمت" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ٹرکش ائیر لائنز نے کہا ہے کہ ہمارے مسافر "PressReader" پروگرام کی مدد سے مختلف ممالک میں شائع ہونے والے اخبارات و جرائد تک بلا معاوضہ رسائی حاصل کر سکیں گے۔مسافر پرواز سے 24 گھنٹے قبل اور پرواز سے 24 گھنٹے بعد تک پروگرام کے تمام مندرجات سے بلامعاوضہ استفادہ کر سکیں گے۔



متعللقہ خبریں