ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 30.03.2021

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 30.03.2021

1611172
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 30.03.2021

*** روزنامہ خبر ترک: " صدر ایردوان کی طرف سے ترکی میں سرمایہ کاری کی اپیل" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے رنگ، نسل اور عقیدے  کی تفریق کئے بغیر سب کو ترکی میں  سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس سے قبل ترکی میں سرمایہ کاری کرنے والے اس وقت اس کا پھل کھا رہے ہیں اور اب کے بعد بھی ترکی میں سرمایہ کاری کرنے والے مختصر مدت میں اس کے ثمرات سے مستفید ہوتے رہیں گے۔

 

*** روزنامہ وطن: " یورپی یونین سے اہم دورہ " کی سرخی سے لکھتا ہے کہ یورپی یونین کونسل کے سربراہ چارلس میشیل اور یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسولا وان ڈر لئین 6 اپریل کو ترکی کا دورہ کریں گے۔ ترکی میں اپنی مصروفیات کے دوران میشیل اور وان ڈر لئین صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ  یورپی یونین رہنماوں کے سربراہی اجلاس میں اقتصادیات، مہاجرت ، بین المعاشرت رابطوں اور سیاحت جیسے موضوعات پر ترکی کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

 

*** روزنامہ اسٹار: " بڑے بڑوں نے لائن بنا لی، ترکی کے پروگرام میں شامل ہونا چاہتے ہیں" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی خلائی ایجنسی کے سربراہ سردار حسین یلدرم نے کہا ہے کہ ہم سال 2028 تک چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنے، چاند کی زمین پر خلائی گاڑی اتارنے اور چاند کی سطح سے بعض اعداد و شمار اور نمونے جمع کر کے ترکی پہنچانے کا ہدف رکھتے ہیں۔یلدرم نے کہا ہے کہ جاپان، چین، روس، یورپی ممالک اور امریکہ کی کمپنیوں سمیت متعدد ممالک  نے ہمیں ٹیلی فون کر کے اس پروگرام کی مبارکباد دی  ہے۔ یہی نہیں بلکہ ان ممالک نے یہ تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں کہ وہ اس پروگرام میں کیسے داخل ہو سکتے ہیں۔

 

*** روزنامہ ینی شفق:"ترکی 15 سال میں برآمدات میں  بڑے پیمانے پر پیش رفت کرے گا" کی سرخی سےلکھتا ہے کہ کورونا وائرس وباء کے  دوران اپنی پیداواری صلاحیت کے ساتھ ترکی نے بلا تعطل برآمدات کرنا جاری رکھا۔ملک میں بہت سے سیکٹروں کے لئے عظیم مواقع کا دور شروع ہو رہا ہے۔ آئندہ 15 سالوں میں ترکی کی برآمدات میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔توقع ہے کہ اس دور میں سب سے زیادہ اضافہ 425 فیصد کے ساتھ دفاعی و ایوی ایشن صنعت میں متوقع ہے۔

 

*** روزنامہ صباح: " ترکی نیو جنریشن ہیٹنگ ٹیکنالوجی برآمد کرے گا" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ انقرہ کی انرجی فرم نے غیر معمولی ہیٹنگ ٹیکنالوجی  تیار کی ہے۔ فرم نے بورون سے نینو ٹیکنالوجی  کے ذریعے ماحول دوست انرجی ٹیکنالوجی  تیار کی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی یورپ کے ایک بڑے حصے میں 50 سال سے زیادہ پرانی عمارتوں میں ہیٹنگ کے مسئلے کو حل کرے گی۔ تاحال فرم کے نام کو پوشیدہ رکھا جا رہا ہے تاہم فرم کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک چاع لر نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف 10 سال میں ایک بلین ڈالر  مالیت کی ٹیکنالوجی برآمد کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں