ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 29.03.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1610426
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 29.03.2021

 آج کے  ترکی کے   اہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ  حریت: "سلچوق بائراکتارآکنجی  پی ٹی 3 کو اب  کوئی نہیں روک سکتا "

بائیکر کے ٹیکنیکل منیجر سلچوق بائراکتارنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  AKINCI PT-3 نے اپنی پہلی پرواز کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ  آکن جی  پی ٹی۔ 3 کو اب کوئی نہیں روک سکتا ۔ اس نے آج اپنی پہلی پرواز کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی ہے۔

 

***روزنامہ صباح: "مچھلی کی  برآمدات  سے  2021 کے دو مہینوں میں1.8 ملین  ڈالر کی آمدنی"

ترکی نے اس سال کے پہلے دو ماہ کے دوران  18 ممالک کو  1 ملین 772 ہزار 458 ڈالر مالیت کی مچھلی برآمد کی ہے۔  بیلجیئم ، فرانس اور جرمنی سب سے برآمد کرنے والے  ممالک  میں شامل ہیں۔

 

***روزنامہ خبر ترک : "ترک گیمز نے     دنیا میں اپنا  مقام پیدا کرلیا ہے"

گوگل پلے ایپ اسٹور پر ترکوں کی  جانب سے  تیار کردہ گیمز  کو دنیا بھر میں پسند کیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر کروائے جانے والے  سروئے کے مطابق ترک گیمز دیگر  ممالک کی جانب سے تیار کردہ  گیمز شرح پسندیدگی کے لحاظ سے  بہتر کارکردگی دکھا رہی ہیں۔

 

روزنامہ   ینی شفق : "ترک سرجن نے  ازبکستان میں اپنے نجی دورے پر 11 آپریشنز کیے۔

حطیط  یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈپٹی ڈین پروفیسر ڈاکٹر چاتائے ایوریم  افشار  نے اپنے نجی دورہ ازبکستان  کے دوران 11 بچوں کا آپریشن کیا ہے۔  ڈاکٹر افشار نے اپنے انجام دیئے گئے آپریشنز میں ازبک ڈاکٹروں کے ساتھ اپنے تجربات کو بھی شئیر کیا ہے۔

 

***روزنامہ اسٹار: "ترکی -لٹویا  میچ تماشائیوں کی موجودگی میں کھیلا جائے گا"

2022 فیفا ورلڈ کپ یورپی کوالیفائنگ گروپ جی کے منگل ، 30 مارچ (کل) کو استنبول کے اتاترک اولمپک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ  میں  اسٹڈیم کے 15 فیصد حصے میں تماشائیوں  کو جگہ دی جائے گی۔



متعللقہ خبریں