اخبارات کی جھلکیاں

24.03.21

1607566
اخبارات کی جھلکیاں

 روزنامہ حریت کے مطابق، صدر رجب طیب ایردوان نے اطالوی وزراعظم ماریو دراگی اور جرمن چانسلر انگیلا مرکل سے رابطہ کیا ہے۔اطالوی وزیراعظم سے بات چیت میں دو طرفہ تجارتی حجم ،مہاجرین کے مسئلے سمیت ویزے میں نرمی اور دیگر علاقائی مسائل پر غور کیا گیا۔ جبکہ مرکل سے ہوئی ویڈیو کانفرنس میں صدر ایردوان نے واضح کیا کہ ترکی  مشرقی بحیرہ روم اور بحیرہ ایجیئن میں کشیدگی کا نہیں  تعاون کا خواہاں ہے جس کےلیے یونان کو مذاکرات کا سلسہ جاری رکھنے کے لیے  دباو ڈالا جائے۔

روزنامہ صباح  کا لکھنا ہے کہ  برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق،  یورپی سربراہان،  یورپی کمیشن اور ترکی کے درمیان کسٹم یونین کے فروغ پر مذاکرات کے لیے کوشش کریں گے۔ اس کے علاوہ ، ترکی اور یورپی یونین کے مابین اعلی سطحی اجلاسوں اور سفارتی روابط میں بھی تیزی لائے جائے گی ۔

روزنامہ ینی شفق نے خبر دی ہے کہ  برسلز میں نیٹو کے وزرائے خارجہ  کے اجلاس سے خطاب کے دوران ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ پی کےکے عراق اور شام کے لیے خطرہ ہے اور ترکی تمام دہشتگرد تنظیموں کے خلاف آپریشن جاری رکے ہوئے ہے اور جلد ہی افغان امن مذاکراتی عمل کے تحت ترکی ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد کرے گا۔

 روزنامہ اسٹار  نے لکھا ہے کہ  چینی وزیر خارجہ وانگ ژی  24 تا 26 مارچ کے درمیان ترکی کا دورہ کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی موضوعات پر غور کیا جائے گا۔ چینی وزیر خارجہ صدر ایردوان سے بھی ملاقات کریں گے۔

 روزنامہ خبر ترک کے مطابق، ترک وزارت  خارجہ نے بنگلہ دیش میں واقع روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ میں لگی آگ سے ہلاک ہونے والوں کےلیے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔اس پیغام میں واضح کیا گیا ہے کہ  روہنگیا مسلمانوں کی میزبانی پر بنگلہ دیشی حکومت سے تعاون کیا جائے گا اور  ترکی ان کی امداد کے لیے ہر ممکنہ تعاون کو بروئے کار لائے گا۔

 

 

 

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں