ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 23.03.2021

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 23.03.2021

1606729
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 23.03.2021

*** روزنامہ وطن: "چاوش اولو کی اقوام متحدہ کی قبرص کے لئے نمائندہ خصوصی کے ساتھ ملاقات" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نےکل انقرہ میں  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس  کی قبرص کے لئے نمائندہ خصوصی جین ہول لوٹ کے ساتھ ملاقات کی۔ملاقات میں چاوش اولو نے لوٹ کے ساتھ ماہِ اپریل کے اواخر میں سوٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں 5+1 فارمیٹ پر متوقع قبرص کانفرنس کی تیاریوں کے بارے میں بات چیت کی۔

 

*** روزنامہ ینی شفق : " یورپ کو ترکی کے ساتھ تعلقات مثبت رکھنے چاہئیں"کی سرخی سے لکھتا ہے کہ اسپین کی وزیر خارجہ گونزالیز لایا نے کل یورپی یونین وزرائے خارجہ اجلاس سے قبل جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین کا ترکی کے ساتھ مثبت تعلقات رکھنا ضروری ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار:" بیروزگاری کی شرح کا اعلان کر دیا گیا" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ کورونا وائرس وباء کے اثرات کے مقابل 2020 میں ترکی میں بیروزگاری کی شرح گذشتہ سال کے مقابلے میں 0.5فیصد کمی کے ساتھ 13.2  فیصد رہی ہے۔

 

*** روزنامہ حریت: "یورپ میں THY  پہلے درجے کو برقرار رکھے ہوئے ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ یورپی فضائی رسل رسائل سکیورٹی کمیٹی  'یوروکنٹرول ' نے کہا ہے کہ  15 سے 21 مارچ کے اعداد و شمار کے مطابق ٹرکش ائیر لائنز   یومیہ 670 پروازوں کے ساتھ پہلے نمبر پر برقرار رہی۔ فرانس کی فضائی کمپنی ائیر فرانس دوسرے نمبر پر رہی۔

 

*** روزنامہ صباح: " ترکی۔ہالینڈ میچ کی ایمپائرنگ مائیکل اولیور کریں گے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ 2022 فیفا عالمی کپ کوالیفائنگ میچ شروع ہو رہے ہیں۔ کوالفائینگ  میچوں کے 'جی' گروپ میں ترکی اور ہالینڈ کے درمیان میچ کی ایماپئرنگ مائیکل اولیور کریں گے۔



متعللقہ خبریں