ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 22.03.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1605878
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 22.03.2021

آج کے  ترکی کے   اہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روز نامہ وطن :  "سینٹرل  بینک  کے گورنر کاواجی اولو  کا پہلا پیغام"

جمہوریہ ترکی کے سنٹرل بینک  گورنر   شہاب کاواجی اولو   نے کہا ہے کہ   سینٹرل بینک قوانین کے دائرہ کار میں وضح کردہ  فرائض کی روشنی میں  افراطِ زر  میں  پائیدار  کمی  کے  رجحان کے حصول کے لیے مؤثر طریقے سے مانیٹری پالیسی ٹولز کا استعمال جاری رکھے گا۔

 

***روزنامہ حریت: "سیلدا جھیل کے لئے ایکشن "

وزارتِ ماحولیات اور شہری منصوبہ بندی کے  قدرتی اثاثوں کے تحفظ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل  نے "ترکی کی سیلدا جھیل جسے  ، مالدیپ  بھی کہا جاتا ہے اقوام متحدہ  کے  تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) کی ثقافتی میراث میں شامل کرنے کے لیے  کاروائی کا آغاز کردیا  ہے۔   

 

***روزنامہ صباح: "بین الاقوامی پروازوں میں اضافہ شروع "

دنیا اور ترکی کو متاثر کرنے والے کرونا وائرس (کوویڈ ۔19) کی وبا کی وجہ سے  گزشتہ سال   بین الاقوامی پروازیں ، جن میں نمایاں کمی واقع ہوئی  تھی  ، استنبول صبیحہ گیوکچین  ہوائی اڈے پر دوبارہ معمول پر آنا شروع ہوگئی ہیں۔

 

***روزنامہ ینی شفق : "ترکمانستان سے  ترکی کے لیے پہلی بیرون ملک پرواز"

قازقستان کی  ترکستان بین الاقوامی ہوائی اڈے سےترکی کے استنبول شہر کے لیے  پہلی بین الاقوامی پرواز  176 مسافروں کے ساتھ پہنچ گئی ہے  اور اس طرح اس روٹ پر پہلے مرحلے میں   ہفتے میں دو بار اور پھر  ہفتے  میں ساتوں روز  پروازیں ہوا کریں گی۔

 

***روزنامہ خبر  ترک:"  پہلے 2 ماہ میں 27 ممالک کو  شہد  برآمد کیا گیا"

ترکی نے  سال کے پہلے  دو مہینوں میں 27 ممالک کو 4 ملین  143 ہزار 579 ڈالر  مالیت کا شہد برآمد کیا ہے۔ سب سے زیادہ برآمدات  جانے والے  ممالک میں 1 ملین  304 ہزار مالیٹ ڈالر سے جرمنی  پہلے نمبر پر ہے  جبکہ اس کے بعد امریکہ  اور کویت کا نمبر آتا ہے۔



متعللقہ خبریں