ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 02.03.2021

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 02.03.2021

1593392
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 02.03.2021

*** روزنامہ ینی شفق: " محتاط شکل میں حالات  کو معمول پر لانے کا آغاز ہو گیا ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کابینہ اجلاس کے بعد کورونا وائرس حفاظتی تدابیر کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ 81 اضلاع کو ہم نے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے چار گروپوں میں تقسیم کیا ہے۔ کم اور درمیانے خطرے والے اضلاع میں ہفتے کے آخری دنوں میں جاری لاک ڈاون ختم ہو جائے گا۔بلند اور بہت زیادہ بلند رِسک والے اضلاع میں اتوار کے دن لاک ڈاون جاری رہے گا۔

 

*** روزنامہ صباح : " ہم نادر ممالک میں شمار ہوتے ہیں" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر خزانہ لطفی ایلوان نے کہا ہے کہ سال 2020 میں ترکی کی اقتصادیات میں بڑھوتی کی شرح   گذشتہ سال کی آخری تہائی کے مقابلے میں 5.9 فیصد اضافے کے ساتھ  1.8 فیصد رہی۔ ایلوان نے کہا ہے کہ عالمی صحت بحران کے باوجود ہم سال 2020 کو بڑھوتی کے ساتھ ختم کرنے والے نادر ممالک میں سے ایک ہیں۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: " ترکی میں تیار کی گئی وسیع ترین الیکٹرک بوٹ کا ناروے میں کامیاب تجربہ" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ انقرہ میں ناروے کے سفیر ایرلنگ سکژونز برگ نے سوشل میڈیا سے ترکی میں تیار کی گئی دنیا کی وسیع ترین الیکٹرک فیری بوٹ کی تصویر  شئیر کی ہے اور کہا ہے کہ " ترکی میں تیار کی گئی دنیا کی وسیع ترین الیکٹرک فیری بوٹ NB42 ناروے کے سمندر میں کئے گئے تجربات میں کامیاب رہی ہے"۔

 

*** روزنامہ اسٹار: " فرانسیسی مصنوعات کے خلاف بائیکاٹ مہم  کامیاب رہی، انہوں نے ترکی کا شکریہ ادا کیا" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ عالمی مسلمان علماء یونین  کے رکن شیخ صغیر  نے کہا ہے کہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ نہایت موئثر رہا ہے ۔ ترکی اور پاکستان کی طرف سے ظاہر کئے گئے ردعمل کی وجہ سے  ہم دونوں ممالک کے شکر گزار ہیں۔

 

*** " سالدا جھیل کی یونیسکو کے عالمی قدرت ورثے میں شمولیت کے لئے درخواست" یہ سرخی ہے روزنامہ وطن کی۔ اخبار لکھتا ہے کہ ضلع بُر دُر کی تحصیل یشیل اووا  کی جھیل سالدا  کو دنیا کے قدرتی ورثے میں شامل کرنے کے لئے  یونیسکو کو درخواست پیش کی گئی ہے۔سالدا جھیل  تحفظ سوسائٹی  کی طرف سے پیش کردہ درخواست میں جھیل کے تحفظ پر زور دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ یہ جھیل ایکولوجک  اور سائنسی حوالوں سے اہمیت کی حامل ہے۔



متعللقہ خبریں