ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

26.02.2021

1591239
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ حریت’’صدارتی ترجمان ابراہیم قالن: ہم آرمینیا میں بغاوت کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔‘‘

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن کا  کہنا ہے کہ انہوں نے آرمینیا میں بغاوت کی کوشش کی مذمت کی ہے۔ قالن  نے گزشتہ روز سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں کہا تھا ، “ہم آرمینیا میں بغاوت کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔ بغاوتوں نے ہمیشہ جمہوری عمل میں رکاوٹ ڈالی ہے اور  یہ انتشار و افراتفری کا موجب بنی ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آرمینیا میں جمہوری عمل تیزی سےمعمول پر آجائے گا۔ ''

روزنامہ صباح ’’ترک ہوائی فرم  کی یومیہ اوسط 603 پروازوں کے ساتھ یورپ میں اپنی لیڈر شپ برقرار‘‘

یوروپیئن ایئر نیویگیشن سیفٹی آرگنائزیشن (یوروکنٹرول) کی18 اور 24 فروری کے درمیانی عرصے میں ہوائی ٹریفک   رپورٹ کے مطابق، ٹرکش  ایئر لائنز (THY) نے روزانہ اوسطاً 603 پروازوں کے ساتھ اپنے یورپی حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

روزنامہ خبر ترک’’ پھولوں کی برآمدات میں 19 فیصد کا اضافہ‘‘

ترکی کی پھولوں کی برآمدات یکم جنوری تا 21 فروری کے دورانیہ میں گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں 19 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ترکی نے اس دورانیہ میں 23 ملین ساڑے 7 لاکھ ڈالر کے پھول برآمد کیے ہیں۔

روزنامہ وطن ’’ ترکی کا زبردست حربہ! پہلی بار منظر عام پرآیا اور تہلکہ مچا دیا۔۔‘‘

صدارتی دفاعی صنعتی ڈائریکٹریٹ کے منصوبے  کے تحت ترک ہوائی وخلائی صنعت توساش کی جانب سے تیار کردہ اتاک ہیلی کاپٹر وں کو محکمہ پولیس کو ایک تقریب کے ساتھ سپرد کر دیا گیا ۔د  فاعی صنعت کے سربراہ  اسماعیل دیمر کا کہنا ہے کہ  اتاک ہیلی کاپٹروں  میں فیز۔2 تجدید اور جنگ و مخالف تدابیر صلاحیت  کو بلند سے بلند سطح تک کر دیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں