اخبارات کی جھلکیاں

24.02.21

1589756
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ حریت کے مطابق،  دنیا میِں کورونا ویکسین کا استعمال 13 دسمبرکو جبکہ ترکی میں 14 جنوری کو شروع ہوا،ترکی میں جاری ویکسین مہم نے یورپ کے سات ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دنیا بحر میں 100 افراد میں سے دو افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی جس کے مقابلےمیں ترکی میں اب تک پینسٹھ لاکھ افراد کو ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

روزنامہ وطن نے خبر دی ہے کہ وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے  کہا ہے کہ ترکمین گیس کی ترکی  کے راستے یورپ  تک رسائی کے لیے ہم تیار ہیں۔

 روزنامہ صباح  نے لکھا ہے کہ  ترکی کی مقامی طور پر ساختہ پہلی مسلح  ڈرون گاڑی بائراکتر ٹی بی۔ ٹو  نے اپنی تین سو گھنٹے کی تجرباتی پروازیں مکمل  کرتےہوئے ترک ہوا بازی کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کیا ہے۔

روزنامہ اسٹار  کا لکھنا ہے کہ  بھارتی سرکاری شپ یارڈ کمپنی ہندوستان شپ یارڈز نے ترکی سے ٹیکنالوجی حاصل کرتے ہوئے بحری جہاز بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  یہ منصوبہ  ڈیڑھ تا دو ارب ڈالرز کا ہوگا جس میں ٹیکنالوجی کی منتقلی   استنبول کے اناطولیہ شپ یارڈ سے ہوگی ۔

 روزنامہ ینی شفق کے مطابق، برطانیہ میں 8 تا 21 مارچ کے درمیان حالات معمول پر لانے کی خبروں کے بعد بیرون ملک تعطیلاتی پروگرام کی فروخت میں 630  فیصد اضافی دیکھنے میں آیا ہے جن میں ترکی سر فہرست ہے۔

 

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں