ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 22.02.2021

ترک ذرائع ابلاغ

1588172
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں - 22.02.2021

 آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ خبر ترک: "صدر ایردوان ، امریکہ کو ایران کے خلاف پابندیوں عائد کرنے سے باز آجانا چاہیے"

صدر رجب طیب ایردوان نے ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ٹیلی  فون پر بات چیت کی ہے۔دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں صدر ایردوان نےامریکہ کی نئی انتظامیہ کے  ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کو ترک کرنے  اور ایرانی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بلاجواز رکاوٹوں کو دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔  صدر ایردوان نے کہا کہ گذشتہ کچھ دنوں میں  جاری  کیے گئے  بیانات  سے  نئے مواقع  پیدا ہونے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔

 

***روزنامہ صباح: "فخر الدین  آلتون : پی کے کے کے قتل عام کو فراموش نہیں کیا جاسکتا صدارتی اطلاعاتی  آفس  کے سربراہ  فخر الدین آلتوں  نے کہا ہے کہ حال ہی میں گارا میں  دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے قتل عام کی  ایک ویڈیو شیئر کی گئی  ہے جس میں عراق کے گارا کے علاقے میں یرغمال بنائے گئے 13 معصوم  شہریوں کو شہید کرتے ہوئے دکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قاتل دہشت گرد تنظیم پی کے کے ، ترکی میں 1984 کے بعد سے بچوں  ، خواتین ، جوان ، بوڑھے شہریوں کو قتل کرتے رہے ہیں ۔ اگر کوئی اس قتلِ عام  کو نظرانداز کررہا ہے تو  ہم  کبھی  بھی  بچوں، خواتین اور عمر رسیدہ  افراد کی قاتل اس دہشت گرد تنظیم کو نہیں بھولیں گے۔

 

***روزنامہ وطن: "روس کی طرف سےترکی کے ساتھ  S-400میزائیلوں کی مشترکہ پروڈکشن سے متعلق  وضاحت"

روس کی فیڈرل ملٹری ٹیکنیکل کوآپریشن سروس کے نائب صدر الیکسی فروکلین   نے ترکی کے ساتھ  ایس -400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی مشترکہ  پروڈکشن کے بارے میں  وضاحت جاری ہے۔ فروکلین  اپنے بیان میں کہا ہے کہ  انقرہ کے ساتھ فوجی تکنیکی تعاون کے مختلف شعبوں پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

 

***روزنامہ حریت: " ترکی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہہونے کی توقع"

ترکی میں معاشیات اور قوانین  کے شعبے  میں  اصلاحات  کے نتیجےبراہ راست سرمایہ کاری میں سرعت پیدا ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔  اس عمل میں غیر ملکی آٹوموبائل ، الیکٹرونک اشیاء  ، سافٹ ویئر اور لاجسٹک کے شعبے میں دلچسپی لینے کے مواقع پیدا ہوگئے ہیں۔ سرمایہ کاروں کے ترکی کو ترجیح دینے کی وجوہات میں سے اہل افرادی قوت،  سازگار ماحول اور لاجسٹک کی سہولتیں قرار دی جا رہی ہیں۔  

 

***روزنامہ اسٹار: " مکمل طور پر بائیو  ڈیزل سے  چلنے والے  جنریٹر کو  ترکی میں تیار کرلیا گیا"

 استنبول میں آرکن جنریٹر نے دنیا کے پہلے مکمل بائیوڈیزل جنریٹرز کا پروٹو ٹائپ تیار کرلیا ہے۔بائیو ڈیزل جنریٹر ری سائیکلنگ ڈیزل کے اصول پر مبنی ہے ، جو جانوروں اور سبزیوں کے فضلہ پر مشتمل ہے۔ ارکن پاور جنریشن ، جس نے جنریٹر کا پیٹنٹ بھی حاصل کرلیا ہے کا تیار کردہ  بائیو ڈیزل  جنریٹر  100 فیصد بائیوڈیزل سے چلتا ہے ۔



متعللقہ خبریں