ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 18.02.2021

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 18.02.2021

1586106
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 18.02.2021

*** روزنامہ خبر ترک: " مارچ میں مرحلہ وار شکل میں معمول  کا آغاز کر دیا جائے گا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کابینہ اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "وزارت صحت کے طے کردہ معیاروں کے مطابق ہم اپنے اضلاع کو 4 گروپوں میں تقسیم کر کے ماہِ مارچ سے درجہ بہ درجہ معمول کی طرف جانا شروع کر دیں گے۔ ان معیاروں کے مطابق ہم اپنے اضلاع کی کم،  درمیانے، بلند اور بہت زیادہ بلند رِسک والے علاقوں کی حیثیت سے درجہ بندی کریں گے اور اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے پابندیوں کو ہٹائیں گے"۔

 

*** روزنامہ ینی شفق: "برطانوی ذرائع ابلاغ میں ترکی کے مسلح ڈرون طیاروں کی مدح سرائی" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ برطانوی ذرائع ابلاغ میں ترکی کے مسلح ڈرون طیارے بدستور ایجنڈے پر ہیں۔روزنامہ ٹیلی گراف نے اس بارے میں شائع کردہ خبر مین کہا ہے کہ خاص طور پر پہاڑی قاراباغ میں آذربائیجان  کی فتح  کے پیچھے ترکی کے مسلح ڈرون طیاروں کا ہاتھ ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار: "یونان انسانی جرائم کو جاری رکھے ہوئے ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی وزارت دفاع نے  کہا ہے کہ یونان کی طرف سے ٹیلی فون اور پیسے چھیننے کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر ترکی  کی طرف دھکیلے گئے غیر قانونی نقل مکانوں کو  سخت سردی سے منجمد ہو کر ہلاک ہونے سے بچا لیا گیا ہے۔

 

*** روز نامہ صباح: " قارا اسماعیل اولو کی طرف سے ترک سیٹ 5A کے بارےمیں بیان" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیرِ رسل رسائل و انفراسٹرکچر عادل قارا سماعیل اولو نے خلاء میں بھیجے گئے ترک سیٹ 5A سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ " ہمارے سیٹلائٹ کے تمام سسٹم اس وقت تک بغیر کسی مسئلے کے کام کر رہے ہیں۔ سیٹلائٹ کے مدار میں داخل ہونے کے بعد مدار  ٹیسٹ کئے جائیں گےاور جون میں وصولی کے بعد سیٹلائٹ کام کرنا شروع کر دے گا۔

 

*** روزنامہ حریت:"ترکی ماہِ جنوری میں سب سے زیادہ ٹرانسفر کرنے والا چوتھا ملک" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ترکی، فٹبال میں سال 2021 کے باہمی ٹرانسفر دور میں سب سے زیادہ بین الاقوامی ٹرانسفر کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔فیفا کی رپورٹ کے مطابق ٹرانسفر دور میں اسپین نے 145، پرتگال نے 143، انگلینڈ نے 140 اور ترکی نے 123 کھلاڑی ٹرانسفر کئے۔

 



متعللقہ خبریں