اخبارات کی جھلکیاں

17.02.21

1585296
اخبارات کی جھلکیاں

روزنامہ خبر ترک کا لکھنا ہے کہ  صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ عراق کے علاقے غارہ  میں دہشتگرد تنظیم پی کےکے کے خلاف جاری کامیاب آپریشنوں کا دائرہ مزید وسیع کیا جائےگا،انہوں نے مزید کہا کہ  دہشتگردوں کے گرد گھیرا تنگ کرتےہوئے علاقے کو پر امن بنانے کے لیے جتنا ضروری ہوگا ہماری فوج  وہاں رہے گی ۔

روزنامہ وطن کے مطابق، ترک وزیر دفاع خلوصی آقار نے پارلیمان سے اپنے خطاب میں  بتایا کہ شمالی عراق میں موجود پی کےکے کے خلاف آپریشنز میں اضافہ کر دیا گیا ہے،جبکہ وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو نے کہا کہ سن 1984 سے اب تک پی کےکے نے 6021  ترک شہریوں کو قتل کیا ہے نج پر آواز نہ اٹھانے والے عناصر کی میں مذمت کرتا ہوں۔

روزنامہ ینی شفق  نے خبر دی ہے کہ امریکہ کے صف اول کے اخبار نیو یارک ٹائمز  کی ایک تحریر میں تایا گیا ہے کہ  پچاس لاکھ کے قریب غیر محفوظ اور تباہ حال انسانوں کی حفاظت کا ذمہ ترکی نے اٹھایا ہے جبکہ اس کی فوج ، شام میں بشار الاسد انتظامیہ کے قتل عام اور عام شہریوں کے درمیان دیوار بن کر کھڑی ہے۔

روزنامہ اسٹار کا لکھنا ہے کہ  ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری معاہدے پر واپسی کے حوالے سے  بعض ایرانی ماہرین نے تجویز پیش کی ہے کہ اس سلسلے میں  ترکی،قطر،روس اور چین ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 روزنامہ حریت  کے مطابق، عالمی فٹ بال  فیڈریشن برائے تاریخ و شماریات نے سال 2001تا 2020 کے بہترین ریفریز کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست کے تحت جرمن ریفری فیلکس بریخ 140 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست رہے جبکہ ترک ریفری جنید چاکر دوسرے اوربرطانوی ہاورڈ ویب تیسرے نمبر  پر رہے ۔ سن 1998تا 2003  کے درمیان چھ بار مسلسل بہترین ریفری کا اعزاز حاصل کرنے والے اطالوی پئرلوئجی کولینا  اب کی بار گیارہویں پوزیشن پر آئے۔

 


ٹیگز: #اخبارات

متعللقہ خبریں