ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 16.02.21

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 16.02.21

1584513
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں۔ 16.02.21

*** روزنامہ حریت: "صدر ایردوان کی طرف سے امریکہ کے خلاف ردعمل" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کل جاری کردہ بیان میں عراق کے شمالی علاقے غارہ میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کی طرف سے شہید کئے گئے 13 ترک شہریوں  کے معاملے میں خاموشی اختیار کرنے کی وجہ سے امریکہ کے خلاف ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ "آپ تو کہتے تھے کہ ہم پی کے کے اور وائے پی جی کا ساتھ نہیں دے رہے۔ لیکن سچ یہ ہے کہ آپ پوری طرح سے ان کے ساتھ ہیں اور ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں"۔

 

*** روزنامہ اسٹار: "امریکہ کے سفیر سیٹرفیلڈ کی وزارت خارجہ میں طلبی" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی طرف سے کئے گئے قتل عام کے بارے میں امریکہ کے بیان پر  ردعمل کا نہایت مضبوط شکل میں اظہار کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "امریکہ کے سفیر ڈیوڈ سیٹرفیلڈ کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے اپنے ردعمل سے نہایت ٹھوس  شکل میں آگاہ  کیا گیا ہے"۔ واضح رہے کہ امریکہ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ اگر ترک شہریوں کے دہشت گرد تنظیم PKK کی تحویل کے دوران ہلاک ہونے کی خبر درست ہے تو ہم اس اقدام کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

 

*** روزنامہ صباح: "وزیر خارجہ چاوش اولو کی اپنے امریکی ہم منصب بلنکن کے ساتھ ملاقات" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کل اپنے امریکی ہم منصب انتونی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات اور دہشتگردی کے خلاف جدوجہد پر بات چیت کی گئی۔ بلنکن نے شہید کئے جانے والے 13 ترک شہریوں کے لئے اظہارِ تعزیت کیا اور پی کے کے کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

 

*** روزنامہ وطن: "MİT کی طرف سے فیتو آپریشن" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ گرفتاری کے فیصلوں کے ساتھ مطلوب دہشت گرد تنظیم فیتو کے مفرور اراکین میں سے گربز سیول آئی اور تامیر آوجی کو قومی خفیہ ایجنسی MİT کے آپریشن کے ذریعے ازبکستان سے ترکی لایا گیا ہے۔ گربز سیول آئی کے عراق اور شام میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/KCK-PYD/YPG-SDG کے لئے اسلحے کی فراہمی جیسی کاروائیوں میں شامل ہونے اور تنظیم کے نام نہاد ذمہ داروں سے ملاقات کرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: " مسعود اوزاِل کے دستخطوں والی  دھاری دارٹی شرٹ یکارڈ قیمت میں فروخت" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ مسعود وازاِل کی فینر باہچے فٹبال کلب میں ٹرانسفر کے بعد معاہدے پر دستخظ کی تقریب کے لئے خاص طور پر تیار کی گئی  اور اوزاِل کے دستخطوں والی 3 کٹیں کُل 36 ہزار 50 یورو میں فروخت کی گئی ہیں۔ دھاری دار شرٹ26 ہزار یورو کے ساتھ میچ وورن شرٹ انٹر نیٹ سائٹ سے اس وقت تک فروخت ہونے والی تمام کِٹوں کے مقابلے میں مہنگے داموں فروخت کی گئی۔

 



متعللقہ خبریں