ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

29.01.2021

1573619
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ صباح’’ترکی ،  بحیرہ ایجین ، مشرقی بحیرہ روم اور قبرص میں  اپنے حقوق کا تحفظ کرنے پر پُر عزم ہے‘‘

سال 2021 کاپہلا قومی سلامتی کونسل اجلاس صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں سر انجام پایا۔

سلامتی کونسل کے اعلامیہ میں  اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ترکی بحیرہ ایجین، مشرقی بحیرہ روم اور جزیرہ قبرص میں  عالمی قوانین کی رو سے اپنے حقوق کا تحفط کرنے پر پُرعزم ہے۔ اعلامیہ کے مطابق  مطابق اجلاس میں خطے میں  عدم استحکام کا منبع ہونے والی دہشت گرد تنظیموں  کے ترکی کی جنوبی سرحدو ں پر  وجود کے خاتمے کے دائرہ کار میں اٹھائے گئے اقدامات پر غور کیا گیا اور اس معاملے کے فریق تمام تر اداکاروں کو اپنی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

روزنامہ وطن’’ویکسین کی 35 لاکھ خوراک پر مشتمل دوسری کھیپ استنبول پہنچ گئی‘‘

ترکی کی جانب سے چین سے خریدی گئی کووڈ۔19 ویکسین کی ترسیل کا عمل جاری ہے۔ 1 کروڑ ویکسین  کی درآمدات کے سلسلے میں دوسری کھیپ آج صبح ترکی لائی گئی ہے۔  عوامی جمہوریہ چین سے  خریدی گئی 30 لاکھ خوراک پر مشتمل پہلی  کھیپ 30 دسمبر کو ترکی لائی گئی تھی اور 14 جنوری سے ویکسینیشن کا عمل شروع ہو گیا تھا۔  جبکہ 1 کروڑ ڈوز پر مشتمل دوسرے آرڈر کے تحت 65 لاکھ ٹیکے  25 جنوری کو ترکی پہنچے تھے۔

روزنامہ ینی شفق ’’مقامی ویکسین کہیں زیادہ با اعتماد ہو گی‘‘

ترک سائنسدانوں کی جانب سے تیاری کے مرحلے پر ہونے والی ویکسین  کے کووڈ۔19 کے خلاف کہیں زیادہ مؤثر اور با اعتماد ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ترکی سائنسی و ٹیکنالوجی تحقیقاتی ادارے توبیوتاک  کے چیئر مین حسان ماندال  نے مقامی ویکسین کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ویکسین دیگر ممالک میں تیار کردہ ویکسین سے  مختلف ہے جو کہ موذی وائرس کے خلاف کہیں زیادہ با اثر اور  قابل اعتماد نتائج  سامنے لائے گی۔

روزنامہ سٹار’’ برطانیہ ، ترکی کے ساتھ باہمی تعاون قائم کرنے پر اٹل ‘‘

برطانیہ کے انقرہ میں سفیر  ڈومینک چل کاٹ  کا کہنا ہے کہ ان کا ملک دفاعی شعبہ جات میں ترکی کے ساتھ مل کر کام کرنے اور دفاعی صنعتی شعبوں  کے مابین تعاون کو جاری رکھنے پر قدرے پر عزم ہے۔برطانوی سفیر  نے بتایا کہ دونوں ملکوں کی فرمیں اور صارفین ایک دوسرے کی مصنوعات خریدنے کے معاملے میں کافی اشتیاق رکھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں