ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں ۔ 28.01.2021

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں ۔ 28.01.2021

1572890
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں ۔ 28.01.2021

*** روزنامہ وطن: "صدر ایردوان کی ایلن مسک کے ساتھ ملاقات" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلن مسک کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔مذاکرات میں ترکی کے سرکاری و نجی اداروں اور ٹیسلا اور اسپیس ایکس  کے درمیان خلائی ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے پہلووں پر بات چیت کی گئی۔

 

*** روزنامہ حریت: "عالمی ادارہ صحت  کی طرف سے ترکی کے لئے تعریفی کلمات" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے ترکی کے نمائندے ڈاکٹر بیٹائیر برڈاکلائشیو نے  ترکی کی ویکسین مہم کو سراہا ہے۔ انہوں نےکہا ہے کہ  بہت مختصر مدت میں ایک ملین سے زائد افراد کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔ترکی میں نیشنل ویکسین پروگرام  اور صلاحیت کا حقیقی معنوں میں نہایت موئثر استعمال کیا جا رہا ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار: "ترک سائنسدانوں کی شاندار کامیابی" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ آسٹریا میں پروکوم کیور بائیون ٹیک  فارماسوٹیکل کمپنی  کے بانی اور منتظم اعلیٰ ترک الاصل سائنس دان پروفیسر ڈاکٹر کامل اوندیر  نے برطانیہ میں سامنے آنے والے زیادہ مہلک کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والا پی سی آر ٹیسٹ تیار کیا ہے۔ ڈاکٹر اوندیر نے کہا ہےکہ یہ ٹیسٹ 60 سے 90 منٹ میں نتائج دے دیتا ہے۔ علت و معلوم کی ترتیب کے بغیر ٹیسٹ مرحلہ تیزی سے آگے بڑھتا ہے۔ ٹیسٹ کا سستا ہونا بھی ایک بہت بڑا انڈوانٹیج ہے۔

 

*** روزنامہ صباح: " ترکی کو مرکز توجہ بنانے والے اعداد و شمار کا اعلان کر دیا گیا" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ترکی وباء کے آغاز سے لے کر اب تک کی طرح رواں سال میں اقتصادی بڑھوتی کو جاری رکھے گا۔ فنڈ کے مطابق رواں سال میں ترکی کی بڑھوتی  کی شرح  6 فیصد ہو گی جو ترکی کو سرمایہ کاری کے لئے جاذب بنائے گی۔

 

*** " عالمی ستارے نے دستخط کر دئیے" یہ سرخی ہے روزنامہ ینی شفق کی۔ اخبار لکھتا ہےکہ فٹبال کلب فینر باہچے نے ادل بدل کے بغیر کلب میں قبول کئے گئے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر مسعود اوزاِل  کے لئے دستخط کی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مسعود اوز اِل نے کہا ہےکہ کلب کی کِٹ کے ساتھ کھیلنا ان کے لئے نہایت خوش کن بات ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ "فینر باہچے کے لئے میں اور میرے لئےفینر باہچے  ایک خواب تھا۔ امید ہے کہ دونوں طر ف سے ایک مضبوط اور شاندار رابطہ رہے گا"۔



متعللقہ خبریں