ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں ۔ 26.01.2021

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں ۔ 26.01.2021

1571284
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں ۔ 26.01.2021

*** روزنامہ صباح: "بحیرہ ایجئین سمیت تمام مسائل کا حل ممکن ہے" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ ترکی اور یونان کے درمیان تحقیقی مذاکراتی سلسلے کے 61 ویں مذاکرات کل استنبول کے دولما باہچے آفس میں منعقد ہوئے۔ صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے اجلاس کے بعد سوشل میڈیا سے جاری  کردہ پیغام میں کہا ہےکہ " بحیرہ ایجئین سمیت تمام مسائل کا حل ممکن ہے"۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: " یورپی یونین ترکی کے ساتھ مثبت رفتار میں تعلقات جاری رکھنے کی خواہش مند ہے" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے ساتھ گذشتہ ہفتے برسلز میں ملاقات کے بعد کہا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں یورپی یونین اور ترکی کے درمیان جاری مثبت پیش رفت کے دوام کے بارے میں اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

 

*** روزنامہ اسٹار: " روس کے ساتھ سمجھوتہ طے پا گیا" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ روس کی کورونا ویکسین' سپٹنک وی' کی ترکی میں پیداوار کے لئے سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔ وِسکوران فارماسوٹیکل انڈسٹری کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ اوزترک اوران نے کہا ہے کہ " ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور وزارت صحت کے تکنیکی مراحل مکمل ہونے کے بعد ویکسین کے استعمال کی اجازت لی جائے گی۔ بعد ازاں ترکی میں ویکسین کی ابتدائی پیداوار اور پھر سریع پیداوار کا آغاز کر دیا جائے گا۔

 

*** روزنامہ  حریت: " ترکی کو متعارف کروانے والے 19 شیف" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہےکہ وزارت سیاحت و ثقافت نے ترکی کو بیرون ملک متعارف کروانے کے لئے 19 معروف شیفوں کا انتخاب کیا ہے۔ فہرست میں ٹیلی ویژن پروگرام "ماسٹر شیف" کی وجہ سے پہچانے جانے والے سومیر سِوری اولو، سابقہ پیشہ ور سرفر اور موجودہ شیف کمال دیمیر آسال، نمک چھڑکنے کی تکنیک کی وجہ سے عالمی شہر ت یافتہ قصاب نصرت گیوکچہ، پیرس سے شہرت پانے والی خاتون شیف عائلین  یازی جی اولو اور ٹیلی ویژن  پر کھانے کے پروگراموں کی وجہ سے مشہور آردا ترکمان جیسے نام شامل ہیں۔

 

*** روزنامہ ینی شفق: " 30 ممالک کو 3 ہزار ٹن چائے کی برآمد" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ ضلع ریزے سے گذشتہ سال 30 ممالک کو 3 ہزار 64 ٹن چائے برآمد کی گئی۔ یہ برآمد سابقہ سال کی برآمد سے مقدار کے اعتبار سے 8 فیصد اور زرمبادلہ کے اعتبار سے 5 فیصد زیادہ رہی۔

 



متعللقہ خبریں