ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

15.01.2021

1564328
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں

روزنامہ وطن ’’صدر ایردوان نے کورونا ویکسین لگوا لی‘‘

صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ سٹی ہاسپٹل میں کووڈ۔19 ویکسین لگوا لی ہے۔ جناب ایردوان نے  ٹیکہ لگوانے کے بعد اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’’کامیابی سے جاری کورونا ٹیکے لگانے کی مہم کے دوران ابتک شعبہ طب کے 2 لاکھ 54 ہزار  ملازمین کو  ویکسین کی پہلی ڈوز لگا دی گئی ہے۔ میں بھی انہی کی صف میں شریک ہوا ہوں۔ ہم انشااللہ تعالی قلیل   ترین مدت میں تمام تر ترک شہریوں کو  کورونا ویکسین لگانے کا ہدف رکھتے ہیں۔  ترک صدر نے تمام تر سیاستدانوں کو بھی ٹیکے لگوانے کی اپیل کی ہے۔

روزنامہ ینی شفق ’’یوکیرینی وزیر خارجہ قولیبا: ترکی کے تعاون کے بغیر نا ممکن تھا‘‘

یوکیرینی وزیر خارجہ دیمترو قولیبا نے لیبیا میں یرغمال بنائے جانے والے یوکیرینی جہاز رانوں کی وطن واپسی کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’’میں یہ قطعی طور پر کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے ترک شراکت داروں کے تعاون کے بغیر اس کاروائی کو قطعی کامیابی سے ہمکنار کرنا نا ممکن تھا۔

روزنامہ صباح’’واشنگٹن ٹائمز کا تعریفی تجزیہ! ترک مسلح ڈراؤنز انقلاب برپا کر رہے ہیں‘‘

امریکی واشنگٹن ٹائمز نے ترک مسلح ڈراؤنز کی کامیابیوں کو زیر بحث لانے والے ایک جائزے کو شائع کیا ہے۔ آذربائیجان کی آرمینیا کے خلاف قاراباغ جنگ میں فتح میں عظیم کردار ادا کرنے والے بائراکتار ٹی بی ٹو کی جدید ترین ٹیکنالوجی  کا ذکر آنے والے تجزیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ ترک ڈراؤنز عالمی سطح پر تمام تر جنگوں  کی ماہیت کو بدل سکنے کی طاقت کے مالک ہیں۔

روزنامہ حریت’’استنبول ہوائی اڈے کو دنیا کے بہترین ہوائی اڈوں ‘‘ کے حوالے سے سروے میں امیدوار  دکھایا گیا ہے

استنبول ہوائی اڈہ ٹریول اینڈ لیژیر  جریدے کے زیر ِ اہتمام ’’دنیا کے بہترین 10 ہوائی اڈے’’ سروے میں  دیگر بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے مقابلہ کر رہا ہے۔قارئین کی جانب سے ووٹنگ کرنے والے سروے میں رائے دہی کے لیے wba.m-rr.com/home ویب سائٹ  کا وزٹ کرتے ہوئے  اس پر دی گئی تعلیمات پر عمل درآمد کرنا مقصود ہو گا۔

 روزنامہ سٹار’’ٹرکش ایئر لائنز  یورپ میں بام ِ عروج پر‘‘

یورپی  ہوائی سیر و سفر  سیکیورٹی تنظیم یورو کنٹرول کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  ٹرکش ایئر لائنز 13 جنوری کو 543 پروازوں کے ساتھ  خطہ یورپ میں سر فہرست رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں