ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14.01.2021

ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14.01.2021

1563445
ترکی کے اخبارات سے جھلکیاں 14.01.2021

*** روزنامہ وطن: "صدر ایردوان نے اعلان کر دیا، ہم مقامی و ملّی سماجی رابطہ  پروگرام بنائیں گے"  کی سرخی سے لکھتا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم ترکی کے مقامی و ملّی انفراسٹرکچر کی طاقت کو مطلوبہ معیار تک پہنچانے کے بارے میں پُر عزم ہیں۔ صدر ایردوان نے صدارتی سوشل کمپلیکس میں ریڈیو ، ٹیلی ویژن ،صحافی سوسائٹی  کے سال 2019 میڈیا آسکر ایوارڈ تقریب میں چیٹنگ ایپلیکیشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ " انشاء اللہ ہم اپنا مقامی و ملّی سماجی رابطہ پروگرام بنائیں گے"۔

 

*** روزنامہ صباح: "اسلام آباد میں ترکی، پاکستان اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ترکی، پاکستان اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کے درمیان منعقدہ سہ فریقی اجلاس کے بعد وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کہ اجلاس میں ہم نے متعدد شعبوں میں مشترکہ کاروائیوں  کا اور سلامتی، استحکام اور خوشحالی میں فروغ کے لئے اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

*** روزنامہ خبر ترک: "قارا باغ کے موضوع پر پوتن کی صدر ایردوان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن نے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات کی اور سوموار کے دن ماسکو میں پہاڑی قارا باغ کے موضوع پر آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف اور آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پاشینیان کے ساتھ کئے گئے سہ فریقی اجلاس  کے بارےمیں معلومات فراہم کیں۔ٹیلی فونک مذاکرات ترکی۔ روس تعلقات میں تقویت کے لئے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا۔سربراہان نے پہاڑی قارا باغ  کے حالات، فائر بندی کنٹرول اور مانیٹرنگ  کے بارے میں ترک۔ روس کمبائن مرکز  کے بارے میں بھی بات چیت کی۔

 

*** روزنامہ اسٹار: " پہلی کورونا ویک ویکسین وزیر صحت کھوجا کو لگائی گئی" کی سرخی سے لکھتا ہے کہ فوری استعمال کی منظوری کے بعد پہلی کورونا ویک ویکسین دارالحکومت انقرہ کے سٹی ہسپتال میں وزیر صحت فخر الدین کھوجا کو لگائی گئی۔اس موقع پر جاری کردہ بیان میں فخر الدین کھوجا نے کہا ہے کہ ہر ایک کو لازماً ویکسین لگوانی چاہیے کیونکہ یہ بیماری سے بچنے کے اہم ترین راستوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ معمول کی زندگی کی طرف واپس لوٹنے کے لئے ہمیں لازماً ویکسین لگوانا ہو گی۔  

 

*** روزنامہ حریت : " ماہِ نومبر میں ہم، سب سے زیادہ صنعتی پیداوار دینے والے ممالک میں سے ایک ہیں" کی سرخی کے ساتھ لکھتا ہے کہ وزیر صنعت و ٹیکنالوجی مصطفیٰ وارانک نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ترکی ماہِ نومبر میں سب سے زیادہ صنعتی پیداوار دینے والے ممالک میں سے ایک رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ درپیش تمام مسائل کے باوجود ہماری صنعتی پیداورا سالانہ 11 فیصد اور ماہانہ 1.3 فیصد اضافے کے ساتھ مارکیٹ توقعات سے بلند رہی ہے۔ ہمارا ہدف اس پیداواری رفتار کو 2021 میں بھی جاری رکھنا ہے۔

 



متعللقہ خبریں